11 May 2013 - 21:30
News ID: 5376
فونت
خطیب جمعه بیروت :
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان کے برج البراجنہ علاقہ کے خطیب جمعہ نے تاکید کی ہے : شام اپنی مقاومت کو جاری رکھے گا اور کسی بھی طرح اقتدار سے محرومی نہیں ہوگا ۔
 شيخ احمد قبلان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے برج البراجنہ علاقہ میں مسجد امام حسین علیہ السلام کے خطیب جمعہ حجت الاسلام شیخ احمد قبلان نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں فلسطین اور شام میں صہیونیوں کی طرف سے جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بیان کیا کہ صہیونی اسلامی مقاومت کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں ۔

انہوں نے شام اور علاقہ کی جدید صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت ملک شام دنیا کے مختلف فوجوں کے ساتہ جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے ، مشرق وسطی بہت ہی خطرناک حالت سے گذر رہی ہے جو دھماکہ کی منزل پر ہے ۔

حجت الاسلام قبلان نے وضاحت کی : سامراجی ممالک کا شام میں جنگ کرنے کا مقصد اس ملک کو مختلف حصہ میں تقسیم کرنا  اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے لئے زمینہ فراہم کرنا ہے ۔

لبنان کے عالم دین نے بعض عربی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کی تنقید کرتے ہوئے اظہار کیا : اسلام کو نقصان پہوچانے کے لئے مسلمانوں کے درمیان مذہبی و قبیلہ ای تنازعہ پیدا کرنا سامراجی دنیا کی اہم ترین وسائل میں سے ہے ۔

انہوں نے تاکید کی کہ شام نے ہمیشہ اسلامی مقاومت اور فلسطین کی حمایت کی ہے اور دہشت گردوں و تکفیری گروہ کے مقابل میں ثابت قدم رہے گا ۔

لبنان کے برج البراجنہ علاقہ کے خطیب جمعہ نے بیان کیا ہے : دمشق اپنی مقاومت کو جاری رکھے گا اور کسی بھی طرح اقتدار سے محرومی نہیں ہوگا ۔

حجت الاسلام قبلان نے لبنان کے خطرناک حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : لبنان کی عوام اپنی اتحاد و یکجہتی کو قائم رکھیں اور سربراہوں اور سیاستداروں کی مدد کے ساتہ کیبینہ کی تشکیل میں تعاون کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬