رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدینہ کے بزرگ عالم دین آیت الله عمری کے بیٹے حجت الاسلام و المسلمین حاج شیخ کاظم عمری نے صوبوں کی سپریم کونسل کے ارکان کے درمیان آیت الله نظری خادم الشریعہ کی شرکت کے ساتہ ان کے گھر پر منعقدہ اجلاس میں اسلامی جمہوری ایران کے مقدس نظام کی منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مبارک اسلامی نظام حضرت آیت الله خامنہ ای کے زیر سایہ ہر روز عالمی پیمانہ پر طاقت ور ہو رہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : قائد انقلاب اسلامی ایک عظیم نعمت ہیں نہ صرف ایرانی قوم کے لئے اور نہ ہی صرف شیعوں کے لئے اور نہ تنہا انسانیت کے لئے بلکہ وہ تمام عالم کے لئے نعمت ہیں ۔
حجت الاسلام عمری اسلامی جمہوریہ ایران کو اہل بیت (ع) اور ولایت کا ملک جانا ہے اور وضاحت کی : یہ ملک دنیا میں اہل بیت (ع) کے نام سے ہے اور اہل بیت (ع) کے زیر سایہ عالمی پیمانہ پر عزت و عظمت کا مالک ہے ۔
انہوں نے اسلامی انقلاب ایران کے بانی کو یاد کرتے ہوئے وضاحت کی : امام خمینی (ره) اس اسلامی انقلاب کے بانی کی حیثیت سے اسلام کو عالمی پیمانہ پر تعارف کرانے میں خاص کردار نبھائی ہے ۔
حجت الاسلام عمری نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اسلامی ایرانی قوم کو شکر گزار ہونا چاہیئے کہ ان کا ملک اہل بیت (ع) اور علماء و مراجع کے زیر سایہ پروان چڑھ رہا ہے ۔