‫‫کیٹیگری‬ :
14 May 2013 - 16:43
News ID: 5390
فونت
آیت‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتہ کہ اس وقت مقاومت اور حزب اللہ لبنان امام موصی صدر کی گذشتہ تحریک کا تسلسل ہے کہا : امام موسی صدر کا وجود موجودہ صورت حال میں بے شمار برکت کا حامل ہوتا کیونکہ وہ جامع شخصیت کے مالک تھے ۔
حضرت آيت‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت‌ الله حسین نوری همدنی مرجع تقلید نے امام موصی صدر تحقیقی ادارہ کے ممبروں سے ملاقات میں صدر خاندان کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : صدر خاندان نے اسلامی معاشرے کی خدمت میں بہت سے جید عالم دین پیش کی ہیں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے تاکید کی : صدر خاندان اسی طرح سیاسی ، ثقافتی اور سماجی میدان میں بھی روشن ماضی کے مالک ہیں ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتہ کہ امام موسی صدر نے لبنان میں علامہ شرف‌الدین کی خالی جگہ اچھی طرح پر کی وضاحت کی : اس وقت مقاومت اور حزب اللہ لبنان امام موصی صدر کی گذشتہ تحریک کا تسلسل ہے ۔

امام موسی صدر کے اقدامات صرف سیاسی مسائل میں منحصر نہیں ہیں

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتہ کہ امام موسی صدر کے اقدامات صرف سیاسی مسائل میں منحصر نہیں ہے اظہار کیا : امام موصی صدر نے ملازمت ایجاد کی اور یتیم خانہ قائم کیا اور دوسرے مختلف ثقافتی اقدام ان کی نمایا خدمات ہیں ۔

انہوں نے امام موسی صدر کی بزرگ شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ملک میں امام موسی صدر کا وجود موجودہ صورت حال میں بے شمار برکت کا حامل ہوتا کیونکہ وہ جامع شخصیت کے مالک تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬