‫‫کیٹیگری‬ :
14 May 2013 - 17:25
News ID: 5392
فونت
آیت‌الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت ‌الله مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتہ کہ امریکا کے سلسلہ میں ایران کے آئیندہ صدر کا موقف روشن ہونا چاہیئے کہا : اگر ہماری فکر یہ ہے کہ امریکا کے ساتہ کئی برسوں سے جنگ چل رہی ہے اب کافی ہے اس سے مل جانا چاہیئے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ شروع سے ہی ہم لوگوں کا کام غلط تھا ۔
آيت‌الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره)‌ تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے صدر آیت‌الله محمد تقی مصباح یزدی نے قم یونورسیٹی ایران کے اسٹوڈینٹس سے ملاقات کے درمیان موجودہ سخت زمانہ میں متدین و مذہبی لوگوں کا سیاسی و سماجی مسئلہ میں موجود نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام خمینی (ره) کا عوام پر بہت احسان ہے کیونکہ انہوں نے ہم لوگوں کو اسلام کے عظیم حصہ سے آشنا کرایا ہے اور فرمایا ہے کہ نظام کی حفاظت عبادات اور نماز سے زیادہ واجب ہے ۔


انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : امام خمینی (ره) نے معاشرے کی مستقبل میں مداخلت کو واجب جانا ہے اور ان کا نظریہ تھا کہ اگر اس سلسلہ میں کسی طرح کی تساہلی ہوئی اور اس کی وجہ سے معاشرہ میں مشکلات پیدا ہوئی اور نقص وارد ہوا تو ہم لوگ اس گناہ میں شریک ہونگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬