26 May 2013 - 00:21
News ID: 5445
فونت
حزب اللہ لبنان کے ایکزیکٹو کونسل کے نائب صدر :
رسا نیوز ایجنسی ـ حزب اللہ لبنان کے ایکزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے لبنان میں اسلامی مقاومت کی کامیابی کی سالانہ تقریب میں اس مناسبت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے وضاحت کی : مقاومت فوج صہیونی حکومت سے جنگ کے لئے ہر لمحہ بیتاب ہیں ۔
حجت الاسلام نبيل قاووق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایکزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام نبیل قاووق نے گذشتہ روز لبنان کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب جو اس ملک کے مسلمان علماء کی طرف سے منعقد کی گئی تھی اس میں مقاومت کے فائدہ کو لبنان کی تاریخ کا سب سے بڑا حادثہ جانا ہے ۔

انہوں نے شام ملک میں جاری بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : صہیونی حکومت چاہتی ہے کہ صہیونی کے ساتہ آئندہ کے جنگ میں اسلامی مقاومت کی حمایت میں شام کے کردار کو کمزور بنا دے ۔

حجت الاسلام قاووق نے بیان کیا : اسلامی مقاومت ہزاروں شیعہ ، سنی ، عیسائی اور درزی سپاہیوں سے تشکیل پائی ہے جو صہیونی حکومت سے جنگ کے لئے ہر لمحہ بیتاب ہیں ۔

حزب اللہ لبنان کے ایکزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے وضاحت کی : حزب اللہ لبنان لبنان کی بعض پارٹیوں کے بر خلاف صہیونی و امریکی حکومت کے مقابل محاذ پر ہونے کی وجہ سے خود پر فخر کرتا ہے ۔

انہوں نے اسلامی مقاومت کی کامیابی کو تمام لبنانی کے لئے قومی عید جانا ہے اور اس کو اسلامی قوم کی بڑی کامیابی بتایا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬