رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کے فوجی بازو کا نام دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا: یورپ یونین نے یہ فیصلہ امریکا اور صھیونی دباو میں کیا ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے امریکا اور اسرائیل کے دباو کے سامنے جھکنا یورپ یونین کے لئے خطرناک جانا اور کہا: یہ بات بڑی واضح و روشن ہے کہ یہ فیصلہ امریکی ہاتھ ، صھیونی روشنائی تحریر کیا گیا ہے اور یورپ یونین کی فقط اس پر مہر لگائی گئی ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے مزید کہا: یہ فیصلہ ایک ظالمانہ فیصلہ جو کسی بھی لحاظ سے یورپ یونین ممالک کے حق میں بہتر نہ ہوگا اور یہ فیصلہ ان کے اقداروں کی پائمالی اور جمھوری حمایتوں کے برخلاف ہے ۔
حزب اللہ لبنان نے کہا: اگر یورپ یونین ممالک یہ تصور کرتے ہیں کہ دھمکی آمیز امریکی لہجہ اپنا کر عرب اور مسلم ممالک میں کسی مقام کو حاصل کرسکیں گے تو ہم انہیں اگاہ کرتے ہیں کہ واشنگٹن نے بھی اس سے قبل اس طرح کا طریقہ اپنایا تھا مگر انہیں جز گھاٹے و نقصان ، ناامیدی اور مایوسی کے سوا کچھ اور ہاتھ نہیں ایا ۔