31 March 2013 - 11:33
News ID: 5251
فونت
ایک اسرائیلی جنرل نے بیان کیا :
رسا نیوز ایجنسی ـ صہیونی حکومت کے ایک اعلی فوجی جنرل نے بیان کیا : حزب اللہ لبنان اس وقت پانچ ہزار میزائلوں کے ذریعہ تل ابیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے حزب اللہ کی یہ طاقت ۲۰۰۶ سے دس گنا زیادہ ہے ۔
حزب الله لبنان


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایال ایال ایزنبرگ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے صہیونی هاآرتص اخبار میں دئے اپنے انٹر ویو میں کہا : حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے خلاف ۲۰۰۶ میں ۳۳ روزہ جنگ میں جو راکٹ استعمال کیا تھا اس کے بنسبت حزب اللہ کی یہ میزائلیں زیادہ درست اور زیادہ طاقتور ہو گئی ہیں ۔ 

 اسرائلی فوجی سربراہ نے اپنا اظہار خیال اس وقت کیا ہے کہ جب حزب الله لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے کئی مرتبہ اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کی اسرائیل کے ساتہ جنگ کی تیاری ہمیشہ سے زیادہ ہے ۔

ایزنبرگ نے هاآرتص اخبار سے بیان کیا : حزب اللہ لبنان اپنے ۵۰۰ میزائل سے جس کا وزن ۳۰۰ سے ۸۰۰ کیلو ہے تل ابیب علاقہ کو میزائیل کی بارش کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬