‫‫کیٹیگری‬ :
19 May 2013 - 14:49
News ID: 5409
فونت
درس خارج میں؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے بحرین کے رہنما کے گھر پر جارحیت و حملہ کی شدید مذمت کی اور آل خلیفہ حکومت کو انتباہ کیا : اس طرح کے قدامات کا تکرار حوزہ علمیہ ، علماء کے شدید اعتراض سے روبرو ہوگا ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج صبح ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں بحرین کے شیعہ رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلفیہ حکومت کی فوج کی طرف سے حملہ کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے آل خلیفہ حکومت کو غیر شرعی حکومت اور عالمی سامراج کا نوکر جانا ہے اور وضاحت کی : آل خلیفہ اسلام کے نام پر اس مبین دین کو نقصان پہوچا رہا ہے اور سامراجیت کی طرف سے جو احکامات صادر ہوتی ہیں اس کو نافذ کرتا ہے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتہ کہ اس طرح کے غیر اسلامی و غیر انسای اقدامات پر علماء کرام اور مراجع عظام خاموش نہیں رہے نگے ، آل خلیفہ کو انتباہ کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات دوبارہ انجام نہ ہونے پائے ورنہ اس کا انجام برا ہوگا اور اگر دوبارہ اس طرح کے اقدامات رونما ہوئے تو حوزہ علمیہ قم اور علماء اس کے خلاف خاموش نہیں رہے نگے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : بحرین کی عوام اپنی قانونی حق کے حصول کی کوشش میں ہیں اور اس ملک کے حکام کو چاہیئے کہ عوام کے مطالبات کا احترام کرے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ کے استاد نے بیان کیا : اگر بحرین کے علماء کے گھروں پر اس طرح کی جرات ، جسارت اور بے حرمتی جاری رہا تو ہم لوگ اس سلسلہ میں شدید اعتراض کرے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬