26 May 2013 - 12:59
News ID: 5447
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ فلسطین کے غزہ صوبہ کے صناعاتی تحقیقی ادارہ نے اس صوبہ کے بازار میں لفظ جلاله «الله» لکھے ہوئے وہن آمیز جوتے کو بازار میں بیچے جانے سے پہلے ہی جمع کر لیا ۔
جوتے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صوبہ غزہ میں صناعاتی تحقیقی ادارہ نے کچہ ایسے جوتے ضبط کئے ہیں جس پر لفظ جلاله «الله» لکھا ہوا تھا ، ایسے تمام جوتے بازار سے جمع کر لئے گئے ہیں ۔

اس ادارہ نے اس طرح کے جوتے کو الشجاعہ بازار میں لائے جانے پر انتباہ کیا اور اس جوتے کو بازار سے جمع لیا گیا ہے اور نیز اس جوتے کو بازار میں لانے والے تاجر سے سوال کرنے کے لئے دفتر میں طلب کیا گیا ہے ۔

صناعاتی تحقیقی ادارہ کے ذمہ دار جهاد حمادة نے اس سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : جب اس ادارہ کو اس طرح کے جوتے بازار میں پائے جانے کی خبر ملی تو فورا اس سلسلہ میں چھان بین شروع کر دی گئی اور جس تاجر نے اس جوتے کو بازار میں فروش کے لئے لایا ہے اس نے خود کو اس پر لکھی ہوئی اسماء الہی سے بے خبر ہونے کی بات کہی ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬