‫‫کیٹیگری‬ :
26 June 2013 - 15:46
News ID: 5577
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم کے نامور مرجع تقلید آیت الله نوری همدانی نے مصر میں شدت پسند وھابیوں کے ہاتھوں متعدد شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے علمائے الازھر سے اس جنایت کے خلاف سخت رد عمل کا اظھار کرنے کی تاکید کی ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے گذشتہ روز مصر میں شدت پسند وھابیوں کے ہاتھوں متعدد شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔


اس مرجع تقلید نے وھابی شدت پسندوں کے ہاتھوں مصر کے بعض مسلمانوں کی شھادت پر گہرے افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: تمام مسلمانوں پر لازمی ہے کہ بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے اور اسلام کا چہرہ مسخ کرنے والی جنایتوں کے مقابل ھرگز خاموش نہ رہیں اور اپنی نفرت کا اظھار کریں ۔ 


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں تاکید کی: توقع کی جاتی ہے کہ علمائے الازهر، مصر میں شیعہ کشی کے خلاف سخت رد عمل کا اظھار کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬