رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے عالمی علوم وحیانی اسراء فاونڈیشن میں منعقدہ اپنے اخلاق کے درس میں بیان کیا : فکر اور علم عمل سے الگ ہے عزم ، ارادہ ، فیصلہ اور نیت عقل عملی کے ذمہ ہے اور یہاں پر ہم لوگوں کے لئے سخت مشکل ہے وہ یہ کہ ہم لوگ ہر دو موضوع علم و فکر اور عمل کے خطرہ سے دو چار ہیں ، خداند عالم نے انسان کے داخل اور اس کے باہر دونوں طرف چراغ روشن کیا ہے ، باہر سے زمین کی تزئین ، افواہ اور انسانی شیطان رکاواٹ ہیں اور انسان کے داخل سے نفس و ہوس ترقی میں رکاوٹ کا سبب ہے ، کیونکہ ہم لوگ اندر اور باہر دونوں جانب سے خطرہ سے دو چار ہیں ، ذات اقدس الہی انسان کے اندر اور باہر دونوں طرف سے ہمارے لئے چراغ روشن کیا ہے ، خداوند عالم نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فرمایا میں نے آپ کو سراج منیر قرار دیا ہے ، ایک روشن سورج ہے جو کہ ہر طرح کے نقصان سے محفوظ ہے اور ہمیشہ چمکتا ہے ، سورج سے رات میں فائدہ حاصل نہیں کیا جا سکتا لیکن معصوم کا مبارک وجود رات میں اور دن دونوں وقت استفادہ کے قابل ہے ، انسان کے اندر بھی فطرت کا چراغ روشن کیا اور فرمایا : « فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا» ہر شخص بغیر کسی غلطی کے خوبصورتی و بدی کو ریکھتا ہے ۔