06 June 2013 - 16:27
News ID: 5493
فونت
اسلامی انقلاب کا عشرہ سوم (8) ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے ایک عالم دین نے قائد انقلاب اسلامی کی طرف سے امام خمینی (ره) کے راستہ پر عمل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آیت الله خامنه‎ای کی طرف سے مظلوموں کی حمایت اسلامی بیداری کا سبب بنی ہے ۔
حضرت آيت الله خامنه‌اي


سعودی عرب کے ایک عالم دین حجت الاسلام شیخ عبدالله صالح الیاسین نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت و گو میں بیان کیا : حضرت آیت الله خامنه‌ای نے امام خمینی(ره) کے قدم پر اپنا قدم رکھا ہے اور ان کی سیرت کو جاری کیا ۔ اس بزرگ شخصیت نے سامراجی دنیا سے مقابلہ اور مظلوموں کی حمایت میں بہت ہی اہم و مفید قدم اٹھائے ہیں اور یہ اس چیز کی علامت ہے کہ امام خمینی (ره) کی تمام خوبیاں حضرت آیت الله خامنه‌ای میں روشن اور واضح طور پر جلوہ گر ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں اس بات کی طرف خاص تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آیت الله خامنه‎ای کی طرف سے مظلوموں کی حمایت اسلامی بیداری کا سبب بنی ہے ۔

حجت الاسلام عبدالله صالح نے وضاحت کی : حضرت آیت الله خامنه‌ای کی طرف سے سامراجی دنیا سے مقابلہ اور ان کی مقاومت عمل کی وجہ سے خود ان کو مغرب کی طرف سے سخت دباو اور حملہ کا شکار ہونا پڑا ہے اس کے با وجود انہوں نے اپنے اس اسلامی ذمہ داری سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) کے نقش قدم پر قائم ہیں ۔ 

شیخ عبدالله صالح الیاسین نے اس تاکید کے ساتہ کہ امام خمینی (ره) کی تقریر دنیا کے تمام قوم پر خاص موثر رہی ہے بیان کیا : امام خمینی (ره) نہ صرف مسلمانوں کو اپنے ساتہ اپنے ہمراہ کیا بلکہ دنیا کے تمام مظلوم و کمزور کے اندر امید کی لہر ڈالی ہے ۔

سعودی عرب کے اس عالم دین نے سامراجی دنیا کی طرف سے اسلام و مسلمان کو نقصان پہوچانے میں بنیادی اقدام مسلمانوں کے درمیان اندرونی اختلاف و تنازعہ پیدا کرنا جانا ہے اور بیان کیا : امریکا اور دوسرے ممالک نے مسلمانوں اور اسلامی ممالک میں اندرونی اختلاف پیدا کر کے اپنے مفاد حاصل کرنے میں کامیابی پائی ہے ۔  
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬