07 June 2013 - 18:25
News ID: 5497
فونت
انقلاب اسلامی کا عشرہ سوم(14 )؛
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ھندوستان کے اھلسنت مفتی نے کہا: عصر حاضر میں حضرت آیت الله خامنه ای کی تدبیروں نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ہے اور اپ کی رھبری نے ایران میں سامراجیت کی جڑیں سوکھا دیں ۔
مفتي مکرم احمد


سرزمین ھندوستان کے اھلسنت مفتی مکرم احمد نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں گذشتہ تیس برسوں میں دشمنان انقلاب اسلامی کی ناکامیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت ایت اللہ خامنه ‎ای کی رھبری میں اسلامی جمھوریہ ایران نے قابل توجہ کامیاب حاصل کی، لھذا ایرانی عوام اپ کی قدر اور اپ کے حکیمانہ بیانات پر توجہ کرے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اج فقط اسلامی جمھوریہ ایران پوری دنیا میں امریکا کی خوف و وحشت کا سبب ہے کہا: مغربی ممالک، امریکا اور غاصب صھیونی بلیٹ نے انقلاب اسلامی ایران کی ناکام کے اثبات میں اپنی تمام تدبیریں صرف کردی ہیں اس کے باوجود ملتیں مختلف میدانوں میں ایران کی کامیابی، عزت اور ترقی کے شاھد رہے ہیں ۔
 

مکرم احمد نے بیان کیا: انقلاب اسلامی ایران وہ عظیم حادثہ ہے جس نے علاقہ اور ایران میں عالمی سامراجیت امریکا اور اسرائیل کی جڑیں خشک کردیں ۔


انہوں نے امام خمینی(ره) کی چوبیسویں برسی کے موقع پر عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی نے خداوند متعال کے بھروسہ کئی سالہ شہنشاہی حکومت کا خاتمہ کردیا ۔


ھندوستان میں سنیوں کے مفتی نے انقلاب اسلامی ایران کو حق و باطل کے مقابلہ کا کھلا مصداق جانا اور کہا: امام خمینی خدا کا نمائندہ ہونے کے سبب اور عوام کی حمایت میں شیطانی طاقتوں کے تن آور درخت کو ایران سے اکھاڑ پھینکا ۔


انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کا دنیا کے دیگر انقلابوں سے مقایسہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی(ره) نے اسلام کو حیات مجدد عطا کی اور یہ انقلاب اسلامی ایران کا ایک امتیازی پہلو ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬