ناصریہ عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ محمد مهدی ناصری نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر سے گفت و گو میں قائد انقلاب اسلامی ایران کو ایک عوامی قائد کے عنوان سے جانا اور اظہار کیا : جو شخص بھی رہبریت کی خصوصیت رکھتا ہو اور لوگوں کے خوشی و غم کو اپنا سمجھے اور اس غم کو اپنے ذمہ کر لے تو عوام اس کی حمایت کرتی ہے ۔ تمام عالم دین کو اس طرح کا ہونا چاہیئے اور خاص مذہب اور قوم کے قید سے دور رہیں ۔
انہوں نے حضرت آیت الله خامنه ای کو ایک اعتدال پسند نظریہ کا حامل جانا ہے اور کہا : دشمنوں کی کوشش و سازش ہے کہ وہ مذہبی نظریہ کو وسعت دے اور اس سلسلہ میں تعصب کو رائج کرے لیکن ایسے حالات میں علماء و مراجع کرام کو اس نظریہ کے تحت تاثیر قرار نہیں پانا چاہیئے ۔ امام خامنہ ای معتدل نظریہ کے نمونہ ہیں اور وہ کسی بھی طرح کے تعصب سے دور ہیں اور کسی بھی قبیلہ و گروہ کی طرفداری سے الگ ہیں ان کا نظریہ پوری طور سے عوام کے در دل سے ہم آہنگ ہے ۔
حجت الاسلام ناصری نے وضاحت کی : حضرت آیت الله خامنہ ای اچھی طرح سے علاقہ و دنیا کی قوم کی مشکلات سے با خبر ہیں اور عوام کے ساتہ ہیں یہ ان کا نظریہ ان کی عظمت کو بیان کر رہی ہے ۔