15 August 2013 - 17:57
News ID: 5812
فونت
رسا نیوز ایجنسی – بحرینی حکومت نے عوامی اعتراضات پر کنٹرول کی غرض سے اپوزیشن پارٹی کی سائٹوں اور وبلاگوں کو فیلٹر کرنے کا حکم دیا ۔
بحرين
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی حکومت میں رابطہ عامہ کے وزیر فواز بن محمد آل خلیفہ نے  عوامی اعتراضات پر کنٹرول کی غرض سے اپوزیشن پارٹی کی سائٹوں اور وبلاگوں کو فیلٹر کرنے کا حکم دیا ۔
 
انہوں ںے بحرینی پارلیمنٹ کے مطالبات کی تکمیل میں اس امر کے محقق ہونے کی تاکید کی ۔
 
در عین حال، تحریک تمرد کی دعوت پر بحرین کے مختلف علاقہ میں دسیوں عوامی احتجاجات اور مظاھرے کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔  
 
بحرین کے عوامی اور شھری نافرمانی گروپس نے کل بحرین کے مختلف علاقہ کی مارکیٹ اور دکانوں کو بند کر بحرینی کے عوامی انقلاب کو ایک نئے مرحلہ داخل کردیا ہے ۔
 
بہت ساری دکانوں اور مارکیٹوں نے عمدا دکان اور مارکیٹ کھولنے سے پرہیز کیا اس طرح کل مارکیٹ اور دکانیں راگیروں اور خریداروں سے خالی رہیں فقط میونسپلٹی کے ملازمین موجود تھے ۔
 
یہ سلسلہ فحض مارکیٹ تک ہی محدود نہ رہا بلکہ الدیہ و جد حفص و السنابس کے اطراف کی مارکیٹ بھی ال خلیفہ حکومت کے فوجیوں کی موجودگی بناء پر بند رہی اور پورا علاقہ سنسان رہا ۔
 
انقلابی عوام، سیاسی، مدنی اور انسانی حقوق کے سرگرم افراد اور بحرین کی مذھبی شخصیتوں نے اج تحریک تمرد کے مظاھرے میں شرکت کرکے بحرینی انقلاب کو ایک نئے مرحلہ میں داخل کردیا ہے اور اپنے قانونی حقوق کی تکمیل اور جمھوریت کی برقراری پر تاکید کی ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬