رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں آل خلیفہ کے گماشتوں نے کل جمعہ کی صبح اپوزیشن لیڈر اور شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کر کے انہیں نفسیاتی اور مالی نقصان پہونچایا ۔
اس رپورٹ کے مطابق، منامہ کے مغربی علاقے میں واقع شھر" الدراز" میں موجود آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ ور آل خلیفہ فورس کے چہرے پر نقاب تھی ، انہوں ںے عورتوں اور بچوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے بعد ایک کمرے میں بند کردیا اور پھر گھر میں توڑ پھوڑ مچائی ۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کی مسلح فورس کے حملہ کے وقت بحرین میں شیعوں کے رھبر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر موجود نہیں تھے ۔
واضح رہے کہ آیت الله شیخ عیسی قاسم، شهر دراز کی مسجد امام صادق(ع) میں ھرھفتہ ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں بحرینی عوام کے قومی اور قانونی حقوق کا دفاع کرتے آئے ہیں ۔
الوفاق نیوز ایجنسی کے مطابق، آل خلیفہ فورس کی شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کے بعد شهر دراز میں خوف و وحشت کی فضا طاری ہے۔
الوفاق اسلامی تنظیم نے آل خلیفہ کو اس خطرناک اقدام کے نتیجہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: اس ظالمانہ حکومت کا یہ ایسا خطرناک ترین اور شرمناک ترین اقدام ہے جس سے ثابت ھو گیا ہے کہ اب یہ زندگی کی آخری سانسیں لے رھی ہے۔
الوفاق نے بین الاقوامی تنظیموں سے اس حکومت کے انسانیت مخالف جرائم کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔