رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران قومی سلامتی اعلی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے گذشتہ روز عمان پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد بن هلال بن ناصر المعولی اور ان کے ھمراہ وفد سے ملاقات میں خطے خصوصا سوریہ اور بحرین کے مسائل پر تبادلہ نظر کیا ۔
اس ملاقات میں سعید جلیلی نے دونوں ممالک کے حق میں مفید ، موثر اور دیرینہ روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جمهوری اسلامی ایران اور عمان کو سلامتی کا دو اھم ستون جانا اور کہا: انرجی کی سلامتی دونوں ممالک کے اپسی رابطہ اور آبنائے ھرمز کی امنیت کے سایہ میں ہے ۔
ایران قومی سلامتی اعلی کونسل کے سکریٹری نے ایران اور عمان کے دوستانہ روابط اور بیگانہ طاقتوں کی بالادستی کے خاتمہ میں علاقہ کا کامیاب ترین مصداق بتایا اور کہا: دونوں ممالک مشترکہ منافع ، خطرات اور اسلامی دنیا میں مشترکہ اھداف کے مالک ہیں ۔
ایران قومی سلامتی اعلی کونسل کے سکریٹری نے تاکید کی : ملت بحرین کے جائز مطالبات اور ان کے خلاف جرائم پر خاموش رہنے والے سوریہ میں دھشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ۔
جلیلی نے عوام کے مطالبات کی تکمیل اور مذهبی و قومی اختلافات کو دشمنوں کی جانب سے ہوا دئے جانے اور اسلامی دنیا کی صلاحیتوں سے مکمل استفادہ میں پارلیمنٹ کے موثر کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مغربی دنیا کوشش میں ہے کہ مختلف میڈیا کے استعمال کے ذریعہ ملت اسلامیہ کے ذھنوں اور فکروں کو صھیونی جنایتوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی تضییع کی جانب سے موڑ سکے ۔
عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد بن ہلال بن ناصر المعولی نے بھی اس ملاقات میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون، خاص طور سے سیکورٹی کے مسائل میں تعاون میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا : ایران اور عمان کے درمیان مشترکہ میدانوں میں تعاون علاقائی اختلافات کے حل کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
انہوں نے عالمی میدان خصوصا علاقہ کے مسائل میں ایران کے موثر کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تمام عرب ممالک مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صھیونیت سے ایران کے مقابلہ پر فخر کرتی ہیں ۔
المعولی نے سوریہ دھشت گردی میں شریک افراد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بحرینی عوام پر ہونے والے مظالم اور ان کے جائز مطالبات کی تکمیل پر زور دیا ۔