احمد شوہانی:
رسا نیوزایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے یورپی طاقتوں کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کو شام پر اسرائیلی حملوں کا اصل سبب قرار دیا ہے ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن احمد شوہانی نے تہران پریس کلب میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں اور شام کے خلاف کیمیاوی ہتھیار اور افزودہ یورینیئم کے استعمال کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : شام پر صیہونی حکومت کا حملہ ایک غیر قانونی اور جارحانہ اقدام ہے اور عالمی اداروں کی جانب سے اس کے خلاف ٹھوس اقدام کیا جانا چاہئے۔
احمد شوہانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت یورپ کے گرین سگنل کے ساتھ شام پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے کہا : شام کے خلاف کۓ جانے والے اقدامات پر عرب ممالک کی خاموشی بہت تکلیف دہ ہے کیونکہ ان ممالک اور شام کا دین، ثقافت اور زبان مشترک ہے۔
انہوں نے مزید کہا: صیہونی حکومت خطے میں بدامنی اور کشیدگی پھیلان کے درپہ ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے