‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2013 - 17:33
News ID: 5311
فونت
آیت الله نابلسی:
رسا نیوزایجنسی - رییس حوزه علمیہ امام صادق صیدا لبنان کے سربراہ نے وھابی شدت پسند مفتیوں کی جانب سے سوریہ کے خلاف دئے جانے والے فتوے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: وھابی آزادی فلسطین کیلئے کیوں نہیں فتوے دیتے ۔
علامه شيخ عفيف نابلسي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شهر صیدا لبنان کے امام جمعہ اور رییس حوزه علمیہ امام صادق صیدا لبنان کے سربراہ آیت الله عفیف النابلسی نے بعض حکام سے ملاقات میں وھابی مفتیوں کے جھادی فتوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قدم جانا  ۔


انہوں نے مزید کہا:  سوریہ میں لڑنے کے لئے لبنانی جوانوں کو جھاد کا فتوی دینے والے لوگ فلسطین میں جھاد کے لئے کیوں خاموش ہیں اور اس سلسلہ میں کیوں نہیں اقدام نہیں کرتے  ۔


آیت الله نابلسی نے مزید کہا: بہتر ہے کہ یہ لوگ سوریہ میں لبنانی جوانوں کے لئے جھاد کا حکم دینے کے بجائے فلسطینی عوام کی مدد کریں  ۔


اس لبنانی شیعہ عالم دین نے ان شدت پسند علمای کی وجہ سے شھر صیدا لبنان کے حالات کے خراب ہونے اور مذھبی و قبائلی اختلافات کو شدت پکڑنے کا بانی جانا ۔


انہوں نے بیان کیا: بعض افراد کی جانب سے تعصب برانگیز اقدام اسلامی مقاوت کو کمزور بنانے کا باعث اور غاصب صھیونیت کے مفاد میں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬