05 August 2013 - 15:41
News ID: 5762
فونت
قطیف سعودیہ کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - قطیف سعودیہ عربیہ کے امام جمعہ نے لبنانی استقامت اور فلسطین کے سلسلہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا: قدس کی اسرائیلی پنجہ سے نجات اور واپسی کا واحد راستہ قدس کی مکمل حمایت اور اسرائیل کی نابودی ہے ۔
حجت الاسلام حسن صفار

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودیہ عربیہ میں شیعہ علاقہ قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن صفار نے مسجد امام رضا(ع) میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین نہ تنھا اسلامی اور عربی دنیا بلکہ پوری دنیا کا اھم معاملہ ہے کہا : فلسطین اور قدس کے معاملہ میں اسلامی گوشے و جوانب کی واپسی ضروری ہے  ۔


انہوں ںے مزید کہا: قدس شریف کی ازادی اور گذشتہ برسوں میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی بہ نسبت دنیا کے مسلمان جواب دہ ہیں  ۔


اس شیعہ عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت سے مقابلہ میں جہاد و استقامت کے سوا کوئی چارہ نہیں کہا: قدس کی اسرائیلی پنجہ سے نجات اور واپسی کا واحد راستہ قدس کی مکمل حمایت اور اسرائیل کی نابودی ہے ۔
 

انہوں نے غاصب صھیونیت اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین سازباز مذاکرات کے سلسلہ میں کہا: صھیونیسیم صلح کے لفظ سے نا اشنا ہے ، یہ فقط طاقت اور ڈنڈے کی زبان پہچانتے ہیں لھذا ان سے طاقت اور ڈنڈے سے ہی بات کرنا لازمی ہے ۔


حجت الاسلام صفار نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صھیونیت اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین سازباز مذاکرات امریکی نظارت میں انجام پارہا ہے کہا: امریکیوں کی جانب سے غاصب صھیونیت کے ساتھ سازباز مذاکرات کا مقصد اسرائیلیوں کو مزید امتیازات دینا ہے  ۔


قطیف سعودیہ عربیہ کے امام جمعہ نے اخر میں لبنانی استقامت اور فلسطین کے سلسلہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے موقف کو سراہا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬