09 December 2013 - 14:15
News ID: 6197
فونت
حجت الاسلام شیخ عبد المحسن نمر:
رسا نیوز ایجنسی - سیہات عربستان کے امام جمعہ نے اسلامی معاشرہ میں افواہوں کے پھیلانے اور پروپگنڈہ بازی کو نہایت خطرناک جانا اور کہا: پروپگنڈہ بازی فحشا کا مصداق ہے ۔
حجت الاسلام شيخ عبد المحسن نمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیہات عربستان کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ عبد المحسن نمر نے شھر سیہات کی مسجد رسول اعظم (ص) میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں جس میں کثیر شیعوں نے شرکت کی کہا: پروپگنڈہ بازی، اسلامی معاشرہ میں برے اور منفور اعمال کی ترویج کا سبب ہوگا ۔


انہوں نے سوره نور کی 19ویں ایت کا حوالہ دیتے ہوے کہا: فحشا اور منکرات کی ترویج کرنے والوں کے لئے خداوند متعال نے دنیا اور اخرت میں سخت عذاب کا اعلان کیا ہے ، اسلامی معاشرہ میں فحشا اور منکرات کی ترویج کرنے والے خلوت میں منکرات انجام دینے والوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہیں  ۔


حجت الاسلام شیخ نمر نے بیان کیا : فحشا اور برائیوں کی ترویج کرنے والوں کی توبہ قبول نہیں ہے ، بلکہ اس نے جس برے عمل کو انجام دیا ہے اس کا تدارک کرے اور اس کی جگہ اچھائیوں کی ترویج کرے اور اسی بنا پر  سوره نور کی 19ویں ایت میں انہیں سخت عذاب کی دھمکی دی گئی ہے ۔


انہوں نے اس معاشرہ کو پاک اور با ایمان جانا جو تمام منفی مادی، نفسیاتی اور عقیدتی اثار سے پاک و منزہ ہو کہا : اگر معاشرہ اخلاقی رذائل سے پاک وصاف ہو جائے تو یقینا اس معاشرہ کا مستقبل بہتر اور معنویتوں سے بھرا ہوگا  ۔


سعودیہ عربیہ کے اس شیعہ عالم دین نے کہا: اگر معاشرہ میں بدگمانی اور تہمتوں کا رواج ہوجائے تو ایمان و عقیدہ بھی ختم ہوجائے گا ۔


انہوں نے مزید کہا: جس طرح انسان کے لئے اپنے گھر کی نظافت لازمی ہے اسی طرح انسان کے لئے اپنے نفس و روح کی نظافت بھی ضروری ہے  ۔


انہوں نے خانوادوں کو ایک دوسرے پر شک کرنے سے پرھیز کی دعوت دیتے ہوئے کہا: مرد و عورت ، میاں اور بیوی کا ایک دوسرے پر شک کرنا نہایت خطرناک ہے ، لھذا میں گھرانوں کو نصحیت کروں گا کہ ایک دوسرے پر بدگمان ہونے اور ایک دوسرے کی بہ نسبت شک کرنے سے پرھیز کریں  ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬