‫‫کیٹیگری‬ :
09 June 2013 - 17:35
News ID: 5508
فونت
قطیف سعودیہ کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - قطیف سعودیہ کے امام جمعہ نے تاکید کی: اسلامی ممالک ایران کی طرح استقلال اور اپنے قدموں پر کھڑے ہوکر اور سامراجیت کے پنجے سے ازادی پاکر دنیا کی بڑی طاقت بنیں ۔
ایران سامراجیت سے مقابلہ کرکے بڑی طاقت بن گیا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطیف سعودیہ کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن صفار نے گذشتہ روز شھر قطیف کی مسجد امام رضا(ع) میں منعقدہ پروگرام میں اسلامی ممالک میں مغربی ممالک کی فوجی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک عالمی سامراجیت کے پنجے سے نجات پانے کے لئے استقلال اور قدرت کو اپنا شیوہ بنائے۔


انہوں نے مزید کہا: بعض عرب ممالک اقتصادی اور سیاسی پروگرام اور سیاسی میدان میں عوامی مشارکت کے پروگرام سے خالی ہیں ۔


اس شیعہ عالم دین نے کہا: عرب ممالک یاس و ناامیدی اور امریت سے نجات پانے کے لئے استقلال طلب جزبات کے ضرورت مند ہیں ۔


انہوں نے تاکید کی: اسلامی اور عرب ممالک عراق اور افغانستان میں فوجی مداخلت سے درس لیں ۔


حجت الاسلام صفار نے ملت اسلامیہ سے امریت کے خلاف استقلال طلب جزبات کی تقویت کو ضروری جانا اور کہا: ایران جیسے ممالک نے اپنے استقلال طلب احساسات کی تقویت کے ذریعہ امریت سے نجات پالی اور دنیا کی بڑی طاقت بن گئے ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬