20 August 2013 - 20:03
News ID: 5820
فونت
آئسسکو کے جنرل ڈائریکٹر:
رسا نیوز ایجنسی - آئسسکو کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: اج اسلامی ممالک نفرت امیز فکر قبیلہ پرستی سے روبرو ہے جو ملت اسلامیہ کے لئے عظیم خطرہ شمار کیا جاتا ہے ۔
عبدالعزيز بن عثمان التويجري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئسسکو کے جنرل ڈائریکٹر عبدالعزیز بن عثمان التویجری نے امان میں شاہی ادارہ اندیشہ اسلامی اہلبیت کی سولہویں کانفرنس میں خطاب کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی دنیا ہر عصر سے زیادہ اج تدبیر، عقلانیت، گذشت اور انسانی منزلت و کرامت کے احترام کی ضرورتمند ہے کہا: اج بعض اسلامی ممالک قبائل پرستی و شدت پسندی جیسے مسائل سے روبرو ہے جو ان ممالک کے ثبات و امنیت و اسلامی ممالک کی حاکمیت کے لئے عظیم خطرہ ہے ۔


انہوں نے بعض اسلامی ممالک میں فتنہ کی اگ کو شعلہ ور ہونے، آشوب، خونریزی اور جنگ کی بہ نسبت پریشانی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: سیاستمدار اور دانشمند افراد تدبیر و عقلانیت کے ذریعہ اس اندھے فتنہ کے مقابل جِسے اسلام کے دشمنوں نے اپنے مفاد کی تکمیل کا وسیلہ بنا رکھا ہے قیام کریں اور ملت مسلمان و اسلامی ممالک کی سازندگی و سربلندی میں کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہ کریں ۔


واضح رہے کہ  شاہی ادارہ اندیشہ اسلامی اہلبیت کی سولہویں کانفرنس گذشتہ روز« قابل عمل اور پائیدار نئی اسلامی حکومت کی منصوبہ بندی» کے عنوان سے امان اردن کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬