‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2013 - 15:50
News ID: 5177
فونت
علی اصغر سلطانیہ:
رسا نیوزایجنسی - آی اے اِی اے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی سو سے زائد ممالک کی جانب سے کی گئی حمایت سے با خبر کیا ۔
علي اصغر سلطانيہ


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹَ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اصغر سلطانیہ نے کل رات ایران ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حامی ہیں ۔


انہوں نے کہا: ایٹمی ایجنسی میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے نمائندوں نے کل جمعہ کو اپنے اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک قرار داد منظور کی ہے جسے آئندہ ہفتہ ایٹمی ایجنسی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔


علی اصغر سلطانیہ نے اجلاس کے بارے میں کہا : یہ معمولی اجلاس ہوگا جس میں ایجنسی کا بجٹ اور دنیا میں ایٹمی سیفٹی جیسے مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬