18 August 2010 - 17:04
News ID: 1712
فونت
آیت‌الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله سبحانی نے تاکید : قران کریم اور دینی واسلامی تعلیمیں دنیا بشریت کو جو درس عطا کرتی ہیں وہ یہ ہے کہ مسلمانوں سےھرامت مرعوب رہے چاھے اس کے اختیار میں مختلف کے قسم کے اسلحے ہی کیوں نہ ہوں ۔
آيت‌الله سبحاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله جعفر سبحانی نے تفسیر قرآن کریم کی سلسلہ وار گفتگو میں جو مدرسہ حجتیہ میں بیرونی ممالک کے طلاب ودانشوروں کی موجودگی میں منعقد ہو ا سوره مبارکه حشر کی دوسری ایت کی تفسیر کرتے ہوئے کہا : پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف قوم بنی النضیر کی سازش کے بعد مسلمانوں نے ان کے قلعے کا محاصرہ کرلیا اور خداوند متعال میں اپنی غیبی طاقت کے ذریعہ انہیں باھر نکال دیا ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ اس ایت میں ضمیر ھو خداوند متعال کی طرف پلٹتی ہے کہا : خداوند متعال نے بنی النضیر کے دل میں عجیب طرح کا خوف ڈال دیا کہ ان لوگ خود کو گم کر بیٹھے اور اپنا دفاع نہ کرسکے ۔

اس مفسر قرآن کریم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مرعوب قوم وامت ھمیشہ ہارتی ہے چاھے اس کے پاس اعلی قسم کے فوجی اسلحے ہی کیوں نہ موجود ہوں کہا : مسلمانوں کو بھی امید نہی تھی کہ بنی النضیراپنے اس اسلحے کے باوجود اتنی اسانی کے ساتھ قلعہ چھوڑ دیں گے مگر خداوند متعال نے اپنے خوف سے انہیں باہر نکال دیا ۔

حضرت آیت‌الله سبحانی نے تاکید کی : قران کریم اور دینی واسلامی تعلیمیں دنیا بشریت کو جو درس عطا کرتی ہیں وہ یہ ہے کہ مسلمانوں سےھرامت مرعوب رہے چاھے اس کے اختیار میں مختلف کے قسم کے اسلحے ہی کیوں نہ ہوں ۔

اس مرجع تقلید نے صدر اسلام میں سپاه اسلام سے مختلف قبائل کی جنگوں کی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ان شاء الله خداوند تبارک و تعالی اسی راستے سے جسے قران کریم نے فرمایا ہے ایک دن صھیونیت کو نابود کردیں گے ۔

حوزه علمیه قم کے اس معروف استاد نے مزید کہا : خداوند متعال ایک روز صھیونیت کے دل میں مسلمانوں کا وہ رعب ڈال دے گے کہ صھیونیت اپنی تمام طاقت اورایٹمی اسلحے کے باوجود علاقے چھوڑ کر بھاگ جائے گی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬