29 April 2010 - 15:18
News ID: 1258
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے ایٹمی ہتھیار بنانے کے سلسلے میں تمام علماء اسلام کی مخالفت کواسلام کا نظریہ بیان کرتے ہوئے کہا : رهبر انقلاب کے ساتھ تمام علماء اسلام ایٹمی ہتھیار بنانے کے مخالف ہیں .
آيت‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله ناصر مکارم شیرازی نےاج بین الاقوامی رڈ کراس کے وفد سے ملاقات میں کہا : ھم معتقد ہیں کہ بین الاقوامی رڈ کراس نے دنیا کے گوشہ و کنار میں بہت سارے مثبت کام انجام دئے ہیں.

 
انہوں نے زلزے اوراس جیسے حوادث سے متاثر افراد اورجنگی زخمیوں کی مدد کو بین الاقوامی رڈ کراس کی خدمات کی مثبت سرگرمیوں میں شمار کرتے ہوئے کہا : امید ہی کہ یہ طرح کی سرگرمیاں سبھی کےلئے ہوں اور جس جگہ بھی مشکلات کا سامنا ہو رڈ کراس اپنی توانائی تک لوگوں کی مشکات کو برطرف کرنے کی کوشش کرے .

 
اس مرجع تقلید نے ایٹمی ہتھیار کے استعمال کے سلسلے میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے نظریات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : یہ فقط اپ کی نظر نہی ہے بلکہ تمام علماء اسلام ، بلا تفریق شیعہ اور سنی اس سلسلے میں سبھی کی نظر یہی ہے اور اسلام کے لحاظ سے بھی اس طرح کے اسلحے ممنوع ہیں ، کبھی مغربی دنیا کے سیاستمدار یہ تصور کرتے ہیں کہ یہ فقط سیاسی بیان ہے مگر در حقیقت اسلام کا نظریہ اورحکم یہی ہے کہ ھر وہ چیز جو قتل کا وسیلہ قرار پائے اس سے اجتناب لازمی ہے یہ پیغام ابتداء اسلام سے اج تک ہے  .

 
حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں رڈ کراس کے سربراہ کے نام کچھ پیغام دیتے ہوئے کہا : سلام کے بعد ھمارا دو پیغام ان تک پہوچائیں کہ ایک یہ کہ سیاسی اور حقیقی نعروں کے درمیان فرق قائم کریں کیوں کہ سیاسی نعرے ممکن ہیں حقیقت سے دور ہوں اورعلاقے میں حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں .

 
اور ھمارا دوسرا پیغام یہ ہے کہ اس  میں شک نہی کہ رڈ کراس ترقی یافتہ اور طاقتور ممالک کا ضرورت مند ہے مگر یہ ضرورت اس ملک کی جانبداری کا سبب نہ بنے اور اسے استقلال سے خارج کردے .


انہوں نے مزید کہا : ھمار اعقیدہ یہ ہے کہ اگر سیاسی اوراخلاقی مسائل کو اپس میں ملادیا جائے تو دنیا کی موجودہ صورت بدل جائے گی اورپھر اس دنیا میں ارام کے ساتھ زندگی بسر ہوسکتی ہے اور حقوق بشر کے حامی مراکزاچھی طرح اپنی سرگرمیوں میں مشغول رہ سکتے ہیں.   

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬