11 November 2013 - 15:42
News ID: 6120
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ نے ایرانی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے 5+1 سے ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مغرب جوہری تنازعہ سے متعلق تہران کے موقف کو سمجھے اور مسئلے کا کوئی مثبت حل نکالے تاکہ دس سال سے جاری مذاکرات کی مشق کا خاتمہ کیا جاسکے۔
حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: ایران پابندیوں یا دھمکیوں سے مرعوب ہو کر سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔


حسن روحانی نے جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کو ایرانیوں کے مسلمہ حقوق بتاتے ہوئے کہا: یہ دونوں ہی ہمارے لئے ''ریڈ لائن'' کا درجہ رکھتے ہیں۔


انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ اقتصادی پابندیاں لگانے والے ملک بھی ان پابندیوں سے متاثر ہوئے ہیں کہا: اس کا برا اثر صرف ایران پر ہی نہیں  پڑا بلکہ پورا دنیا اس سے متاثر ہوئی ہے اور انہیں اس سے نقصان پہونچا ہے ۔


ایران صدر جمھوریہ نے یہ کہتے ہوئے کہ تہران نے جنیوا میں گذشتہ تین دنوں سے جوہری معاملے پر جاری مذاکرات میں منطق اور ذہانت سے حصہ لیا ہے کہا: ایران یورینیم افزودگی سمیت اپنے جوہری حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا کیوں کہ جوہری معاملہ ایرانی قوم کے حقوق اور ہمارے قومی مفادات کی ریڈ لائن شمار کی جاتی ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬