06 November 2013 - 17:03
News ID: 6107
فونت
حجت الاسلام روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے اج اپنی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی تمام سیاسی تبدیلیاں کو امام حسین(ع) کے مرھون منت جانا ۔
حجت الاسلام روحاني  ايراني کابينہ


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے اج اپنی کابینہ کے اجلاس میں نئے ھجری سال کے اغاز کو مسلمانوں خصوصا شیعوں کے لئے عظیم سانحہ کی یاد تازہ کرنے والا جانا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جھاد، فداکاری ، ایثار و عزت نفس ہی فقط عاشوراء کا درس نہی ہے کہا: اخلاق و اعتدال ، گذشت و سعہ صدر بھی عاشوراء کے عظیم درس میں سے ہے  ۔


انہوں نے واقعہ عاشوراء کی عظمت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس حادثہ کو 1374 سال بیت گئے مگر اج بھی اس حادثہ کی تاثیر اسی طرح باقی ہے ، جو انسانوں کو ، ازادی ، شھامت، عزت نفس، فداکاری اور مذھبی و انسانی اھداف کی تکمیل کا درس دیتا ہے  ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر ابتداء میں اس سانحہ کا اثر کچھ محدود افراد تک تھا تو اج دو ارب افراد اس سانحہ سے متاثر ہیں اور اس حادثہ کا احترام کرتے ہیں  ۔


ڈاکٹر روحانی نے کہا: عاشور کو بر صغیر میں تقریبا چھٹی رہتی ہے اور ان ممالک میں سیاہ پرچم لہرائے جاتے ہیں کہ جو عاشورائی ثقافت کے احترام کی نشانی ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬