‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2013 - 16:33
News ID: 6105
فونت
محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی؛
رسا نیوز ایجنسی - محرم الحرام 1435 ھجری کا چاند نمودار ہوتے ہی دنیا کے مختلف گوشہ میں بسنے والے اخری نبی(ص) کے نواسہ حضرت اباعبداللہ الحسین کے غم میں ڈوب گئے ۔
محرم 1433


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی ایران کے مختلف شھروں میں عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگا ، ایران کی گلیوں کو سیاہ پوش کیا گیا ، امام بارگاہوں اور مسجدوں میں فرش عزا بچھادی گئی ہے۔


ایران کے مقدس شہروں مشہد و قم میں بھی ہر طرف سیاہ پرچم نظر آرہے ہیں جبکہ گلی کوچوں میں بڑی بڑی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔ مجالس عزا میں مقررین نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام اور عزاداری سیدالشہداء کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور یہ سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔


محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی کربلائے معلی، نجف اشرف اور کاظمین شریفین کے روضوں پر نصب پرچم تبدیل کر دیئے گئے ہیں -


پرچموں کی تبدیلی کی رسومات منگل کی رات ادا کی گئیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان اہلیبیت شریک تھے -


 کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے بھائی علمدار کربلاحضرت عباس علیہ السلام کے روضے پر نصب سرخ پرچم اتارکر اور غم کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے ہیں جسے براہ راست عراقی ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا ۔


پرچم کی تبدیلی کے بعد عراق بھر میں شہدا کربلا کی عزاداری کا با قاعدہ آغاز ہوگیا ہے-


نجف اشرف میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روضہ اطہر پر نصب پرچم بھی تبدیل کرکے سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا ہے-


بعد ازاں کاظمین شریفین میں بھی آئمہ طاہرین کے روضوں پر نصب پرچم کی تبدیلی عمل میں آئی-


قابل ذکر ہے کہ عربوں میں رائج رسم کے مطابق سرخ پرچم اس بات کی علامت ہے کہ مقتول کے گھروالوں نے ابھی اپنے شہدا کے خون کا انتقام نہیں لیا ہے اور جب تک انتقام نہیں لے لیا جاتا سرخ پرچم گھر کے دروازے پر نصب رہتا ہے- 


 سید الشہدا حضرت امام حسین کے روضے پر نصب سرخ پرچم صرف آپ کے ایام شہادت پر چالیس دن کے لئے اتار اجاتا ہے اور اسکی جگہ غم کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم لہرایا جاتا ہے-


پاکستان اور ہندوستان میں ماہ ذی الحجۃ الحرام 30 دن کا ہونے کے سبب آج پہلی محرم الحرام ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬