‫‫کیٹیگری‬ :
05 September 2013 - 15:41
News ID: 5890
فونت
ایرانی صدر جمھوریہ:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ نے خبرگان رھبر کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا: شام پر حملہ حملہ آوروں کے حق میں نقصان دہ ثابت ہوگا ۔
حجت الاسلام حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام حسن روحانی نے گذشتہ روز خبرگان رھبر کونسل کے اجلاس میں خطاب کے دوران شام پر ممکنہ امریکی حملہ کو امریکا اور اس کے حامیوں کے حق میں نقصان دہ جانا ۔


حجت الاسلام روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ شام پر حملہ کے ذریعہ دہشت گردوں کی شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے کہا: شام پر ممکنہ حملہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی متضاد اور دوگانہ پالیسیوں کی واضح علامت ہوگی ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج علاقہ میں بہت سے خطرات ہیں جن میں ایک خطرہ شام کے عوام کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے درپیش ہے کہا: امریکی کانگریس سے بارک اوباما کا شام پر حملہ کی اجازت مانگنا اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ امریکی صدر کو سکیورٹی کونسل کی طرف سے شام پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں ملی ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے شام پر امریکہ کا یک طرفہ حملہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا اور کہا: اس حملہ میں عالمی اور علاقائی ممالک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ۔


روحانی نے مزید تاکید کی: ایران ، شامی عوام اور حکومت کو سخت شرائط میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬