31 August 2013 - 19:37
News ID: 5862
فونت
حجت الاسلام ہاشم موسوی :
رسا نیوزایجنسی – کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ حجت الاسلام ہاشم موسوی نے شام کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا: شام پر حملہ امریکہ کی شکست اور ذلت اور اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا ۔
حجت الاسلام ہاشم موسوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین اور کوئٹہ پاکستان کے امام جمعہ حجت الاسلام ہاشم موسوی نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا: سانحہ بھکر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے رونماء ہوا، حکومت واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرے۔

 

حجت الاسلام موسوی نے یہ کہتے ہوئے کہ کاش مسلمان تحریک بیدری اسلامی کے دشمنوں اور منافقین کو پہچان لیتے کہا: امریکہ سمیت دیگر صیہونی طاقتیں چاہتی ہیں کہ حزب اللہ، حماس اور فلسطین تنہا ہوجائے اور اسکی دلیل یہی ہے کہ جن دہشتگردوں کیخلاف امریکہ نے افغانستان اور عراق میں جنگ کی تھی، آج وہی امریکہ اُن دہشتگردوں کو شام میں مدد فراہم کر رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: امریکہ شام کو عراق یا افغانستان نہ سمجھے، کیونکہ یہاں حزب اللہ جیسی قیادت موجود ہے اور وہ کسی بھی مزاحمت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، لہذا اگر امریکہ نے شام پر فوج کشی کی تو اُسے شکست کیساتھ ساتھ بدترین ذلت بھی اُٹھانا پڑے گی۔


کوئٹہ کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے صوبہ پنجاب میں امن و امان کا قیام ریاستی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہا: مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر علماء افہام و تفہیم سے مسئلے کو حل کرنے گئے تھے، لیکن انتظامیہ نے الٹا اُنہی کو گرفتار کرلیا اور بے گناہ افراد کو اسیر بنایا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ پنجاب کی نااہل انتظامیہ خود دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا: ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں موجود ایک نام نہاد گروہ ملک میں فرقہ واریت کو پھیلا رہا ہے، جبکہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬