رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی خبرگان رھبر کونسل کا اجلاس گذشتہ شب اختتام پذیر ہوا، اس اجلاس اخر میں ایک بیان جاری کیا گیا جس کا پورا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
خبرگان رھبر کونسل یوم شھادت امام ششم حضرت جعفر صادق علیہ السلام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے حکومت کی کابینہ ، ملازمین اور عوام کو کچھ باتوں کی یاد دہانی کرتی ہے :
1 - گیارہویں صدر جمھوریہ اور چوتھے صوبائی اور شھری الیکشن میں عوام کی عظیم شرکت نے ایک بار پھر سیاسی رزم انجام دیا، ایران کی بافھم اور صابر قوم نے گذشتہ کی طرح ایک پھر بزرگی، ہوشیاری، نجابت اور متانت کا اظھار کیا کہ جو بجز دینی اور عوام کے بنیادی حقوق کے مطالبات ، اتحاد و یکجہتی ، حکمرانوں کی مدبرانہ اور صادقانہ خدمتگزاری کے سوا نا ممکن تھا ۔
2 – تمام مراجع تقلید ، حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کی با اثر شخصیتوں، سیاسی ، ثقافتی اور حکومت کے مختلف ملازمین خصوصا وزارت داخلہ ، گارڈین کونسل ، قومی ریڈیو ٹی وی ، عدلیہ مسلح فورس اور تمام وہ لوگ جنہوں نے الیکشن میں لوگوں کی اعلی پیمانہ پر شرکت اور سالم الیکشن کی برگزاری میں مدد کی ہم ان کے قدرداں اور شکر گزار ہیں ۔
3 – دنیا کے ازادی خواہ ، انسانی حقوق کے مدافع ، اسلامی اور علاقہ ممالک سے ہمارا مطالبہ ہے کہ دنیا کی صورتحال پر بغور نگاہ رکھتے ہوئے عالمی سامراجیت کی سازشوں کا مقابلہ کریں اور علمائے اسلام و تعلیمی مراکز، یونیورسٹی اور ممتازین سے ہماری درخواست ہے کہ تکفیری اور سلفی افکار کے مقابلہ میں کہ جو دین میں بدعت ہیں اور ان کا قران کریم اور دین اسلام سے کوئی رابطہ نہیں ہے ذمہ داری کا احساس کریں اور ہر قسم کی برادر کشی کو لگام دینے کی کوشش کریں ۔
4 - اسلام کی مخالفت ، ایران کی مخالفت، شیعہ کی مخالفت، اور اسلامی بیداری کو منحرف کرنا ایک سو اور قتل و غارت گری ، ناامنی و خطرناک دھشت گردانہ جنایتیں اور بے گناہوں کا قتل عام دوسری جانب دونوں ہی ایک سکہ کے دو رخ ہیں کہ جو عالمی سامراجیت کی ایجاد کردہ تفرقہ انگیزیوں اور سامراجی سیاستوں کا نتیجہ ہیں ۔
5 - تیس ماہ سے زیادہ سامراجی دھشت گردوں اور صھیونی الہ کاروں کے ہاتھوں اگ میں جھلستے شام سے ہر انسان کے دل دکھی ہے ، اس ملک میں ہر بیرونی طاقت کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو بشدت محکوم کی جاتی ہے نیز اج چو کچھ بھی فلسطین ، مصر، لبنان ، عراق، پاکستان ، افغانستان، بحرین اور دیگر اسلامی ممالک میں رونما ہو رہا ہے اسلامی اور انسانی اقداروں اور لوگوں کے لئے نقصان دہ ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں اور سبھی کو انسانیت کے دشمنوں کی سازشوں سے اگاہی حاصل کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ اسلامی جھوریہ ایران کو دوسرے ممالک میں دخالت کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
6 - ہر ملک کے عوام کا حق خودارادیت ان کا مسلمہ حق ہے اور اس حق کو سلب کرنا سامراج کا ناقابل معافی جرم ہے جس کا ایک واضح نمونہ آج بحرین میں دیکھا جارہا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اسلامی بیداری کی تحریک ایسا چراغ ہے جو کبھی نہیں بجھےگا جس نے مستقبل میں علاقے کی قوموں کی حاکمیت کی ضمانت دینے کے ساتھ ساتھ ان مفادات اور ذخائر کو تسلط پسندوں اور ان کے پٹھوؤں سے آزاد کرانے کی بھی نوید دی ہے ۔
7 - مسئلہ فلسطین اور قدس شریف، عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے اور ملت فلسطین اور اسلامی سرزمینوں کےبارے میں کسی بھی طرح کی ساز باز قابل مذمت ہے۔
8 - امریکہ، صیہونی حکومت اور بعض یورپی حکومتوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اس سے زیادہ اپنے ہاتھوں کو نہتے عوام کے خوں سے رنگین نہ کریں اور اگر آزادی اور جمہوریت کا دعوی کرتی ہیں توعوام کو یہ موقع دیں کہ وہ خود اپنے بارے میں آزادی سے فیصلہ کرسکیں۔
قابل ذکر ہے کہ خبرگان کونسل کا یہ اجلاس منگل کی صبح شروع ہوا تھا۔