‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2013 - 16:15
News ID: 6004
فونت
آیت ‌الله حائری شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی – آیت ‌الله حائری شیرازی نے جوہری توانائی کے بہانے ایران پر مغربی پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مغربی ممالک اور امریکا کا منشاء یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو قانونی طور مان لیں مگر عوام سے یہ کہتے ہیں کہ ایران سے دشمنی کی بنیاد ایران کی جوہری سرگرمیاں ہیں ۔
آيت ‌الله حائري شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل میں صوبہ فارس کے عوامی نمائندہ آیت ‌الله محی الدین حائری نے گذشتہ شب حوزہ علمیہ قم میں انجمن تعلیم و تربیت اسلامی کے ساتویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ایران، امریکا دشمنی کی بنیاد اسرائیل ہے جوہری توانائی نہیں ۔


انہوں ںے تبلیغی سرگرمیوں کا لازمہ تربیت جانا اور کہا: تبلیغ کے میدان میں کامیاب رہنے والے انسان کا لوگوں سے بھی رابطہ اچھا رہتا ہے ۔


آیت ‌الله حائری شیرازی نے قران کریم کی روشنی میں عقل کو پہلا اور انبیاء الھی کو دوسرا معلم بتاتے ہوئے کہا: جب اتک انسان پہلی کلاس میں کامیاب نہ ہو دوسری کلاس میں شرکت نہیں کرسکتا ، سچائی اور امانتداری انفرادی اور فطری خصوصیت ہے ، وہ انسان جو ڈھنگ کی باتیں نہیں کرسکتا مگر سچا اور امانتدار ہے اس سے نہ ڈریں بلکہ اسے تربیت کے مسائل سے اشنا کریں ۔


انہوں ںے بیان کیا: بسا اوقات بہت سارے لوگوں کا ظاھر برا ہوتا ہے مگر وہی بعد میں سب سے زیادہ ماننے والے اور بہت بڑے مرید بن جاتے ہیں ۔


انہوں ںے تکفریوں کو منفور ترین انسان بتاتے ہوئے کہا: اپ عیسائی ، کیمینسٹ ، یھودی یا بودھیسٹ نہ دکھیں بلکہ ان کی سچائی اور امانتداری کو دیکھیں ۔ تکفیری ، اسلام کو شدت پسند اور منفور دین بنا کر پیش کرنے کی وجہ سے منفور ترین انسان ہیں ، یہ بے گناہوں کا قتل عام کرتے ہیں البتہ ان کے درمیان سچے اور امانتدار انسان بھی ہوں گے جو دھوکہ کھا گئیں ہیں ۔  


آیت ‌الله حائری شیرازی نے جوہری توانائی کے بہانے ایران پر مغربی پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مغربی ممالک اور امریکا کا منشاء یہ ہے کہ ہم اسرائیل کو قانونی طور مان لیں مگر عوام سے یہ کہتے ہیں کہ ایران سے دشمنی کی بنیاد ایران کی جوہری سرگرمیاں ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬