05 October 2013 - 14:43
News ID: 6020
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی - شھر قم ایران کے امام جمعہ نے امریکا کے حالیہ موقف کو اس کے جنگ طلب جذبات اور غاصب صھیونیت کی اطاعت کا بیانگر جانا اور کہا: ایران ، امریکا مذاکرات کا مسئلہ ایرانی حکمرانوں کی میز پر ہے ۔
آيت الله حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، شھر قم ایران کے امام جمعہ آیت ‌الله سید هاشم حسینی بوشهری نے اس ھفتہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم میں منعقد ہونے والی نماز جمعہ کے خطبہ میں ایرانی صدر جمھوریہ کے حالیہ نیویارک سفر اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی جانے والی ان کی تقریر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: صدر جمھوریہ اور اپ کے ہمراہ وفد نے اس سفر میں عقل و منطق اور آئین کے مطابق، ملت ایران کے حقوق کا بخوبی دفاع کیا جو لائق تحسین و تشکر ہے ۔


آیت ‌الله بوشهری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کو مسالمت امیز اعلان کیا جانا صدر جمھوریہ کی تقریر ماحصل جانا اور کہا: الحمد للہ صدر جمھوریہ اور ان کے ہمراہ وفد نے ایران کی جوہری سرگرمیوں حق بجانب اور عالمی پابندیوں کو ظالمانہ اجاگر کیا  ۔


آیت‌ الله حسینی نے مزید کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی تاکید ہے کہ ہم امریکا کی بہ نسبت خوش بین نہیں ہیں کیوں کہ جس دشمن نے برسوں اس ملت پر ستم کیا ہو ہم اس کے ظلم کو نادیدہ نہیں کرسکتے  ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملاقات کے لئے وائٹ ہاوس سے بھیجا ہوا خط اسلامی جمھوریہ ایران کی حکمرانوں کی میز پر ہے کہا: کیسے ممکن ہے کہ دوطرفہ روابط کا دم بھرنے والے افراد نیتن یاہو سے ملاقات میں فوجی چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں اور یہ سخن امریکا کی اسرائیل سے پیروی کا بیانگر ہے  ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے حوالہ سے امریکی اور اسرائیلی حکمرانوں کی باتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ پابندیاں موثر نہیں رہی ہیں اور اسی بنیاد پر وہ ایران سے مذکرات کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔


انہوں ںے تاکید کی: ہمارے حکمراں بھی تدبر اور ہوشیاری کے ساتھ اقدام کریں تاکہ دشمن ان سے سوء استفادہ نہ کر سکے ۔


قم کے امام جمعہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمارے حکمراں اور ہماری قوم کی زبان میں سچائی ہے امریکی حکمراںوں کو خطاب میں کہا: اگر اپ منافقانہ انداز اپنائیں گے اور صھیونی لابی و گانگریس کے بعض شدت پسند افراد کے تحت تاثیر ہوں گے تو یقینا اس سنہرے موقع کو ہاتھوں سے کھو دیں گے ۔ 


ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے کہا: ہم ھرگز ذلت و حقارت کا احساس نہیں کرتے کیوں کہ خدا ہمارا اصلی اور حقیقی حامی ہے اور ائندہ بھی ملت ایران کی مدد سے اس راہ پر اگر چہ سخت و دشوار ہے گامزن رہیں گے  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬