‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2013 - 08:56
News ID: 5453
فونت
آیت الله حسینی بوشهری نے با خبرکیا؛
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله حسینی بوشهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مھدویت نہایت دلچسپ موضوع ہے، حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی نصاب میں تخصصی مھدویت کے اضافہ کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ منصوبہ اپنے آخری مراحل طے کررہا ہے ۔
آيت الله حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں حوزات علمیہ کے سربراہ آیت ‌الله سید هاشم حسینی بوشهری نے  نویں اصول مھدویت اجلاس کے سکریٹری اور ادارہ آئنده روشن کے ذمہ دار حجت‌ الاسلام سید مسعود پور سید آقائی سے ملاقات میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مھدویت کے میدان میں آپ کی فعالیتیں قابل تحسین اور قابل توجہ رہی ہیں کہا: پوری دنیا کو یہ خوش خبری دینے اور مھدویت سے آگاہ کرنے کے لئے ھم سبھی مل کر کوشش کریں ۔


انہوں نے مزید کہا: مھدویت کے سلسلہ میں کام کرنے کا موقع بہت غنیمت ہے، موجود زمانہ میں مھدویت کے سلسلہ میں پیدا ہونے والے فرقے اور رجحانات کی بنیاد پر موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے مزید کوشش کرکے لوگوں کو ظھور کا منتظر رکھیں اور امام زمانہ(عج) کی لامحدود عنایتوں سے لوگوں کو آشنا کریں  ۔


ایران میں حوزات علمیہ کے سربراہ نے اپنے حالیہ سفر عراق اور علما عراق سے ہونے والی ملاقاتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا: مسجد کوفہ میں منعقد ہونے والے «امام المهدی و مستقبل العالم» اجلاس میں مھدویت کے سلسلہ میں عراقی مراجع تقلید میں سے آیت ‌الله سید سعید حکیم کا بیان نہایت خوبصورت بیان تھا ۔


آیت ‌الله حسینی بوشهری یاد دہانی کی : آیت ‌الله حکیم نے اپنی تقریر میں امام زمانہ(عج) کے سلسلہ میں روایت کہ « امام زمانہ(عج)  بادل کے پیچھے موجود سورج کے مانند ہیں جو دیکھتا نہیں ہے مگر اس کی نورانیت اور برکتیں اھل زمیں تک ضرور پہونچتی ہیں » کہا کہ لوگوں کے لئے ایک امید بخش شعبہ کھولا جائے جس کے زیر سایہ شیعہ اور پوری دنیا کو حضرت(عج)  کے وجود کی برکتوں سے آشنا کیا جا سکے ۔


انہوں نے مزید کہا: آیت ‌الله حکیم نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں آپ(عج)  کے ظھور کی مدت کو طولانی ہونے کو امید کی کرن شمار کرتے ہوئے کہا کہ « مصنفین اور مبلغین حضرت امام مهدی(عج) کی سلسلہ موجود ان بشارتوں اور عنایتوں پر خاص توجہ دیں اور لوگوں کو اس سے بخوبی آشنا کرائیں کہ موجودہ مشکلات کا حل، ڈیکٹیٹرز اور استعماری غلاموں کے پنجوں سے آزادی، اسلام و مسلمانوں کی عظمت و بلندی سب کی سب امام زمانہ(عج)  کی عنایتوں اور کرامتوں کے مرھون منت ہے »


آیت الله حسینی بوشهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مھدویت نہایت دلچسپ موضوع ہے، حوزہ علمیہ قم کے تعلیمی نصاب میں تخصصی مھدویت کے اضافہ کی خبر دیتے ہوئے کہا: یہ منصوبہ اپنے آخری مراحل طے کررہا ہے ۔


واضح رہے کہ اس ملاقات کی ابتداء میں نویں اصول مھدویت اجلاس کے سکریٹری اور ادارہ آئنده روشن کے ذمہ دار حجت‌ الاسلام سید مسعود پور سید آقائی نے ادارہ آئنده روشن اور نویں اصول مھدویت اجلاس کی مختصر رپورٹ بھی پیش کی ۔


انہوں نے کہا: « ظھور کی زمینه‌ ساز تربیت؛ حکمت عملی اور مسائل کا حل » کے عنوان سے ہونے والا نواں اصول مھدویت اجلاس یوم ولادت با سعادت حضرت ولی‌عصر(عج) کے موقع پر تھران میں منعقد ہوگا ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬