14 August 2010 - 16:37
News ID: 1693
فونت
آیت الله حسینی بوشهری :
رسا نیوزایجنسی - مجلس خبرگان رهبری کے رکن نے نوجوانوں کے دینی ومذھبی اعتقادات کو کمزور کرنے کے سلسلے میں دشمن کے اھداف ومقاصد سے باخبر کرتے ہوئے کہا : دشمن کے ثقافتی یلغار سے مقابلہ کے لئے ثقافتی امور کے ذمہ دار افراد دقیق منصوبہ بندی اور منظم پروگرام تشکیل دیں ۔
آيت الله حسيني بوشهري

مجلس خبرگان رهبری و جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن ، آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں طالب علم اور اساتذہ کے سلسلے میں دشمن کی منصوبہ بندی کے حوالے سے وزیرانٹیلی جنس کی حالیہ باتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عوام اور حکام جن باتوں کی جانب ھمیشہ سے توجہ کریں وہ یہ ہے کہ دشمن نے اپنے بدترین مقاصد میں کامیاب ہو نے کے لئے مختلف میدان نوجوانوں کو دینی اور مذھبی اعتقادات کی بہ نسبت کمزرو کرنے کے سلسلے سے منصوبہ بندی کررکھی ہے ۔

انہوں نے دشمن کی جنگی دھمکیوں کو ایک قسم کی نفسیاتی جنگ تعبیر کرتے ہوئے اس جنگ نرم کے مقابل ھوشیاری کے کم لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : دشمن کی جنگ نرم کے وقت ھوشیاری اور منظم پروگرام کے ساتھ قدم اگے بڑھانا چاھئے ۔

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن نے مختلف فرقوں کی پیداوار ، جھوٹے عرفان اور مسیحیت کی جانب جھکاو دشمن کے منصوبے میں سے بیان کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے دشمن ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیز میں بنے بنائے منصوبہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر شبھات کے ایجاد کرنے میں مشغول ہیں کہ اگر حکام وتعلیم وتربیت کے ذمہ دار افراد چالاکی اور ھوشیاری سے کام نہ لیں گے تو بہت سارے سادہ لوح طالب علم کو دشمن کی جال میں پھسنے کی پوری پوری امید ہے ۔

مجلس خبرگان رهبری میں بوشھر کےعوامی نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن نے اسکولوں اور یونیورسٹیز میں خرافی فرقے اور جھوٹے عرفان کی ترویج میں عظیم سرمایہ گزاری کررکھی ہے کہا: ناچیزقیمت پریا فری میں خرافاتی اور مذ خرف سی ڈیز کا تقسیم کرنا یا بعض مسیحی کتابوں کا تقسیم کرنا دشمن کی انہیں منصوبہ بندیوں میں سے ہے جن سے بہت زیادہ ھوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : ھمیں دشمن کی اس چال سے مقابلے کے لئے کچھ چیزوں کی فی الفور ضرورت ہے کہ ان میں سے اھم ترین اور سب پہلا قد م یہ ہے کہ ھمیں اپس میں متحد رہ کر اس سے مقابلہ کرنا چاھئے ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے اظھار کیا : چھوٹی سے چھوٹی بات جو ملک کے داخلی امور میں اختلاف کا سبب بنے اتحاد کی نابودی میں مھلک ترین زھر ثابت ہوگا اور ملک میں دشمن کے نفوذ اور انہیں ان کے مقاصد کی کامیابی میں چند گام اگے انے کا سبب فراھم کرے گا ۔

حوزه علمیه قم کے استاد نے عوام خصوصا نوجوانوں ، طالب علموں کی دینی اورمذھبی معلومات میں اضافہ لازمی جانتے ہوئے کہا : ملک کے ادارہ تعلیم وتربیت کے ذی ربط افراد مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ دشمن کے نقشے کو نقش بر اب کردیں ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے تاکید کی : ھم جس طرح اپنے پورے وجود سے اپنے ملک کی سرزمین کا دفاع کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ویسے ہی نوجوانوں کے اعتقدات سے کھیلنے والوں سے مقابلے کے لئے بھی ھمیں اسی طرح اٹھ کھڑا ہونا چاھئے ۔

جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے رکن نے اس ثقافتی یلغار سے مقابلے کے لئے حوزات علمیہ کے مرتبط اسکول کھولے جانے پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر اسکولوں میں علماء منظم طور پر حاضر ہوتےرہیں گے تو دشمن ھرگز اپنے افکار کی ترویج نہی کرپائے گا
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬