‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2013 - 16:11
News ID: 5253
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوزایجنسی – ایران کے نامور عالم دین آیت الله حسینی بوشهری نے صدر جمھوریہ الیکشن میں شرکت، انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ سے وفاداری کا معیار جانا اور ملک میں ھرقسم کے بحران کی تشکیل کو ملت و قوم کے حوالہ سے محکوم جانا ۔
حسيني بوشهري


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزات علمیہ ایران کے سربراہ  آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے خطبہ میں جو شبستان امام خمینی(رہ) حرم مطھر حضرت معصومہ قم(س) میں منعقد ہوا حضرت فاطمه زهرا(س) کے فضائل بیان کئے اور معاشرہ کو اپ کی سیرت پر گامزن رہنے کی تاکید کی ۔


انہوں نے معاشرہ میں بڑھتی ہوئی شادی کی عمر پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: شادی کے سلسلہ میں بہانہ بازی سیرت حضرت زهرا(س) و امام علی(ع) کے برخلاف ہے ، میاں بیوی کی آپسی زندگی، انس و محبت سے مالامال اور ظاھری و مادی مسائل سے عاری ہو ۔


آیت الله حسینی بوشهری نے نماز جمعہ کے خطبہ میں 20 فروردین قومی ایٹمی ٹیکنولوجی ڈے اور امریکا و ایران کے آپسی رابطہ کے خاتمہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ھم انقلاب اسلامی کے آغاز سے آج تک، اپنے اور امریکا غلام و دوست ممالک کے رابطہ کا مختصر جائز لیتے ہوئے اس بات کی جانب متوجہ ہوئے ہیں کہ وہ دن بہ دن امریکا سے وابستہ ہوتے جارہے ہیں مگر حضرت امام خمینی(رہ) اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی برکتوں اور عالمی سامراجیت کے مقابل ایرانی قوم کی استقامت نے ایران کو دنیا کے مقابل کچھ اس طرح جلوہ گر کیا کہ دوسرے اس استقلال اور قومی ارادہ پر حیرت زدہ ہیں  ۔


انہوں نے آلماتی مذاکرات کو مغربی دنیا کی صداقت اور ان کے امتحان کا مقام جانا اور کہا: ایرانی قوم مغربی دنیا سے متوقع ہے کہ وہ ایرانیوں کا اعتماد حاصل کریں اور یہ اعتماد ان کے کردار پر منحصر ہے ۔  
قم کے امام جمعہ نے مغرب سے ایران قوم کے حقوق کو قانونی جاننے اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ رھبر معظم انقلاب اسلامی نے بیان کیا ایرانی امریکا کو اپنا حقیقی دشمن شمار کرتے ہیں ۔


آیت ‌الله حسینی بوشهری نے ملت ایران کو  صدر جمھوریہ الیکشن میں شرکت کی تاکید کرتے ہوئے امیدواروں سے خطاب میں کہا: جس کام کی تکمیل ناممکن ہو عوام کو ایسے وعدے نہ دیں اور ایک دوسرے کی تخریب سے بھی پرھیز کریں ۔


انہوں نے ملک میں ھر قسم کے بحران کی تشکیل کی مذمت کرتے ہوئے صدر جمھوریہ الیکشن میں شرکت، انقلاب اسلامی اور ولایت فقیہ سے وفاداری کا معیار جانا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬