26 September 2010 - 16:33
News ID: 1866
فونت
آیت‌الله حسینی بوشهری:
رسا نیوزایجنسی - آیت‌الله حسینی بوشهری نے مرکز تفسیر و علوم قرآن کے نئے تعلیمی سال کے اغاز پروگرام میں کہا : علامه طباطبائی جیسے لوگوں حوزہ علمیہ میں قران کو زندہ کیا اور اپ کی تفسیر شیعوں کے لئے باعث افتخار ہے ۔
آيت‌الله حسيني بوشهري

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، شھر قم کے امام جمعہ ، آیت‌الله سیدهاشم حسینی بوشهری نے گذشتہ روز مرکز تفسیر و علوم قرآن کے نئے تعلیمی سال کے اغاز پروگرام میں تعلیمات قران کریم پر تاکید کرتے ہوئے کہا : تجوید ، قرائت جیسی قران کی ابتدائی تعلیم کا حاصل کرنا تمام عورت ومرد ، فقیر ومالدار سب پر لازم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : تفقه، قران میں فھم عمیق کے معنی میں ہے کہ اپ طلاب اس سلسلے میں قدم اگے بڑھائیں اور تعلیم حاصل کریں ۔

خبرگان کونسل کے رکن نے قران کے حوالے سے حضرت علی (ع) بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اپ کے فرمان کے مطابق مال کا نہ ہونا فقیری نہی ہے حقیقی فقیر ہو ہے جس کا دامن معنویات سے کوتاہ ہو ۔

انہوں نے مزید کہا : اگر ھم حوزہ کا اغاز دیکھیں تو اغاز اسلام میں پیغمبر اسلام کی پوری کوشش تھی کہ عوام کو قران سے اشنا کرائیں ۔

شھر قم کے امام جمعہ نے تعلیم قران کریم کو روایت کے ائینے میں بیان کرتے ہوئے کہا : اگر ھم قران سے اپنے وظائف کو سمجھنا چاھتے ہیں تو آیه شریفه «فمن یعمل مثقال ذرة خیر یره و من یعمل مثقال ذرة شرا یره» سے بخوبی سمجھ سکتے ہیں ۔

انہوں نے ائمہ علیھم السلام کی نگاہ میں قران کی تعلیم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : عصر ائمہ علیھم السلام میں بھی عصر پیغمبر اسلام (ص) کی طرح قران کو خاص اھیمت حاصل تھی ، مگر ہاں عصر خلفاء میں قران کو کم رنگ کردیا گیا ۔

آیت‌الله حسینی بوشهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علامه طباطبائی جیسے لوگوں نے حوزہ علمیہ میں قران کو زندہ کیا اور اپ کی تفسیر شیعوں کے لئے باعث افتخار ہے کہا : اپ نے آیت الله جوادی آملی جیسے شاگرد تربیت کئے جن کے وجود سے اج سھبی استفادہ کررہے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬