رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت الله محی الدین حائری شیرازی حوزہ علمیہ قم کے نمایہ استاد نے بین الاقوامی ثقافتی تبلیغی فیسٹیول کے اختمامیہ کانفرنس جو کہ امام خمینی اعلی تعلیمی مرکز کے قدس کانفرنس ہال میں انعقاد ہوا بہشت و جہنم کا مقائسہ مغرب اور مسلمانوں کے نظریہ کے مطابق اس بیان کے ساتھ کہ انبیاء الھی نے ھرگز نہی کہا ہے کہ دنیا کو برداشت کرو تا کہ آخرت میں بہشت نصیب ہو بیان کیا : مغربی لوگ اسلام کے اس فکر کے سامنے خود کو کمزور پایا ۔
آیت الله حائری شیرازی نے وضاحت کی : مغرب نے انسان کو اس کے جڑ سے نکال لیا ہے اور اس کے پتہ پر پانی چھڑک رہا ہے تاکہ وہ تازہ باقی رہے اور اپنے طراوت کی حفاظت کرے ؛ لیکن اس سے غافل ہے کہ خدا کی یاد صرف وہ پانی ہے جو کہ انسان کے زندگی کا سبب ہوتا ہے ۔
انہوں نے اپنی تقریر میں امام حسین علیہ السلام کو انسانیت کا منشا بتایا اور کہا : حسین ابن علی علیہ السلام عاشورہ کے روز انسانیت کی تفسیر کرتے ہیں اور مغرب والے اس کو سمجھنے سے عاجز ہیں ۔