‫‫کیٹیگری‬ :
18 March 2013 - 17:40
News ID: 5235
فونت
ایرانی گورنرنوں کو احمدی نژاد کی ھدایتیں:
رسا نیوزایجنسی – ایران کے صدر جمھوریہ نے ملک کے تمام گورنرنوں اور ذمہ داروں کو خدا کی راہ میں عوام کی خدمت کے موقع کو غنیمت بتاتے ہوئے مارکیٹ پر کنٹرول ، امانتداری ، الیکشن میں مکمل ایک دوسرے کا احترام اور قانون کی مراعات کی ھدایتیں دیں ۔
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آ ج سموار کی صبح پورے ملک کے گورنرنوں سے ملاقات میں گذشتہ برس ان کی انتھک کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی : خدا کے لئے خدمت، وحدانیت پرستوں اور غیر موحدوں کی درمیان حد امتیاز ہے ، خدا کے لئے خدمت جاودانی ، لائق قدر اور انسانی کمال کا سبب ہے ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے مزید کہا: غیر خدا کے لئے کام کرنا بے قمیت ، تھکن کا باعث اور نفرت کا سبب ہے ، جبکہ اس کے مقابل اگر کام خدا کے لئے ہو تو ترقی کا باعث اوراس میں تھکن بے معنی ہے ، اگر کام خدا کے لئے کیا جائے تو خدا انسانوں کو کام کے انجام کی توانائی عطا کرتا ہے اور انسان الھی سنتوں پر گامزن ہوتا ہے جو انسانوں کی ترقی و کمال کا ضامن ہے ۔ 


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بعض افراد گذشتہ برس سن 91 کو سختیوں کا سال کہتے ہیں کہا: سن 91 میں ھماری ملت پر بہت دباو ڈالا گیا ، داخلی و بیرونی دشمن دونوں ہی غیر مکتوب تفاھم نامہ کے تحت ملت ایران کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تاکہ ملت ایران کو تھکا کر رکھدیں اور ستم ظریفی تو یہ کہ تمام دباو ھماری ملت کے حقوق کی دفاع کے بہانے انجام پائے مگر دونوں ہی کا مقصد عوام کو نقصان پہونچانا تھا ۔


ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اگر کام خدا کے لئے ہو تو اس میں تھکن بے معنی ہے کہا: انسان اپنے اور خدا پر بھروسہ رکھے اور اس راہ میں تمام ذمہ داریاں انسانوں کو منزل کمال تک پہونچنے کا حسین موقع ہے ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: انسان جاودانی حیات کے لئے پیدا ہوا ہے لہذا تمام ذمہ داران اپنے ایک ایک پل کا خود محاسبہ کریں کہ انہوں نے کس قدر اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیا ہے اور اس طرح کمال کی راہ میں گامزن رہے ہیں یا پستیوں کی جانب بڑھتے گئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬