رسا نیوز ایجنسی ی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر محمود احمدینژاد نے کل حج کمیٹی کی میٹینگ میں حج کو اسلام سے دفاع اور اسلامی تعلیمات کی ترویج کا بہترین موقع بیان کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں خصوصا ایرانیوں کا حج کے موقع پر حاضرہونا دشمن کی سازش کا بے اثر اورمسلمانوں کے دلوں کو ایک دوسرے سے نزدیک کرتا ہے .
صدر جمھوریہ نے تاکید کی : مراسم برائت از مشرکین سے بنحو احسن استفادہ کرنا چاھئےکیونکہ یہ ایک استثنائی موقع ہے.
ڈاکٹر محمود احمدینژاد نے دشمن کے نقشوں کو نقش بر اب ہونے کی جانب اشرہ کرتے ہوئے کہا : اج دنیا ملت ایران کا پیغام سننے اور ان سے رابطہ کی بیحد منتظر ہے.
انہوں نے کہا : اگر ایرانیوں کے لئے کسی قسم کی محدودیت ایجاد کی گئی اور عمرہ میں انکی حرمت محفوظ نہ رکھی گئی تو اسلامی جمھوریہ ایران مناسب قدم اٹھائے گا.
ڈاکٹر محمود احمدینژاد نے اخر میں خداوند متعال سے تمام حاجیوں کے حج کے قبولی کی دعا کی.