28 September 2010 - 15:42
News ID: 1875
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے اقوام متحدہ میں ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی شجاعانہ تقریر کو سراہتے ہوئے تاکید کی : دشمن اور سامراجی و استبدادی طاقت سے اسی طرح گفتگو اور مقابل کرنا چاہیئے ۔
آيت الله نوري همداني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ان سے ملاقات کرنے آئے مختلف طبقہ کے لوگوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے باطل کا مقابلہ کرنے والے حق کے وفاداروں کی دلیرانہ عمل کی تعرف کرتے ہوئے کہا : دفاع مقدس ایک حیاتی اور اساسی مسئلہ ہے جس کے تمام ذاویہ پر غور و فکر کرنا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان میں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے آٹہ سال دفاع کیا جو کہ تاریخ میں بے سابقہ ہے، ایران کی انقلابی عوام اس وقت سامراجی دنیا جس نے صدام کی پشت پناہی کر رہی تھی اس کے سامنے تمام قدرت کے ساتھ کھڑی ہے اور مقابلہ کر رہی ہے ۔

انیھوں نے وضاحت کی : سابق دور میں عوام کو سیاست سے دور رکھا جاتا تھا اور ان کو ان امور سے غافل کیا جاتا تھا اور سلاطین و بادشاہ معاشرے اور عوام پر حکومت کرتے تھے اور ھمارے معاشرے کے تمام چھوٹے اور بڑے امور اور منصوبیں سامراجی طاقت کے ذریعہ انجام پاتے تھے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کی شجاعانہ تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا : اقوام متحدہ میں ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کی شجاعانہ تقریر قابل تعریف و تحسین تھی ۔

مرجع تقلید نے کہا : دشمن اور سامراجی و استبدادی طاقت سے اسی طرح گفتگو اور مقابل کرنا چاہیئے ۔

حوزہ علمیہ قم کے نمایہ اور برجستہ استاد نے اپنی تقریر میں اسلامی حکومت میں ولی فقیہ کا نقش و مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : بحمد لله آج شجاع شخص ، عادل، مدیر و مدبر حکومت کے اعلی مقام پر ہیں اور امام خمینی (رہ) کے بعد بھترین امکانی صورت کے ساتھ انقلاب کی کشتی کے نگہدار ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬