‫‫کیٹیگری‬ :
13 March 2013 - 12:16
News ID: 5220
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے نوروز اور ایام فاطمیہ کے ساتھ ساتھ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حکمراں طبقہ ، ذمہ دار افراد اور قومی میڈیا کو خطاب میں کہا کہ کچھ اس طرح پروگرام بنائیں کہ فاطمیہ کے پروگرام نوروز سے متاثر نہ ہونے پائیں ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج درس خارج فقہ کے آخری جلسہ میں جو طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی موجودگی میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا، نوروز اور ایام فاطمیہ کے ساتھ ساتھ ہونے کے حوالہ سے ریڈیو ٹی وی کے ذمہ داروں کو خطاب میں کہا : ریڈیو ٹی وی کے ذمہ دار اس طرح پروگرام نشر کریں کہ ایام فاطمیہ اور شھادت حضرت زهرا(س) کی مجلسیں متاثر نہ ہونے پائیں ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: حوزہ کے حوالہ سے امر بالمعروف و نهی عن المنکر کے سلسلہ میں اپنے موقف کا اعلان کررہا ہوں اور اگر کبھی ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشن کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے تو اس کا ھرگز مطلب یہ نہیں کہ اس کے تمام پروگرام اچھے اورلائق تحسین ہیں ۔


آیت ‌الله نوری همدانی نے اسلامی بیداری انقلاب اسلامی ایران کے مرھون منت اور عالمی سامراجیت کے حق میں نقصان دہ جانا اور کہا: یہی سوچ عالمی سامراجیت کے خوف و ہراس کی بنیاد بنی ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اختلاف اور تفرقہ اندازی ملک کے مفاد میں نہیں ہے تاکید کی: سبھی ملک کے ماحول کی بہتری کی کوشش کریں اور حکام اقتصادی مسائل کے حل کی کوشش کریں ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے حضرت امام علی(ع) کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : کتاب شریف نهج البلاغہ نے موعظہ کو دلوں کا زندہ کرنے والا جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬