16 August 2010 - 18:30
News ID: 1704
فونت
رسا نیوزایجنسی – بهائیت کے ماھر نے کہا : گمراہ فرقہ بھائیت حسین علی نوری کو پیغمبرجانتےہیں اوران نئے دین کے پیروکار ہیں ۔
فرقه بهائيت

بهائیت کے ماھر ، حجت الاسلام همایون نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا : بهائیت ایسا فرقه ہے جس نے سامراجیت کے ہاتھوں توسعہ پایا اوراس کی گمراہ کن باتوں کی بنیاد پر سامراجیت نے اس کی پوری پوری حمایت کی تاکہ مسلمان جوانوں کواسانی کے ساتھ گمراہ کرسکے ۔

بهائیت کے ماھر نے مزید کہا : ابتداء میں اس گمراہ فرقہ کے روس نے حمایت کی اور پھر برطانیہ نے اس حمایت کی ذمہ داری لےلی اور اخر میں بدون شک امریکا اور اسرائیل کی بے وقفہ حمایت کے ذریعہ اپنے گمراہ کن عقائد کی ترویج میں مشغول ہے ۔

حجت الاسلام همایون نے یاد دہانی کی : سامراجیت نے اپنے محاسبات کی بنیاد پر مسلمانوں کی عزت اورسربلندی کا راز ان کے اتحاد میں جانا اور وہ جب اس حقیقت سے واقف ہوئے کہ اس اتحاد کی بنیاد دین مذھب اسلام ہے تو انہوں نے دین کے رائج کرنے والوں کی حمایت کی تاکہ دین اسلام کے ماننے والوں کی تعداد میں کمی ہوسکے ۔

انہوں نے مزید کہا : اس فرقہ کا ظھور ھرگز مذھب اسلام کو نقصان نہ پہونچا سکا اور«مَّا کَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِکُمْ وَلٰکِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّینَ» کی اواز اج بھی باقی ہے جو ھر نئے جھوٹے پیغمبرکے اگے دیوار کے مانند موجود ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬