14 September 2010 - 15:06
News ID: 1821
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے قران کریم شرم انگیز اھانت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی دنیاسے امریکا اورسامراجی ممالک پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اگر امت اسلامیہ ایک صدا ہوکر اوازاٹھائے گی تو اثر زیادہ ہوگا ۔
 آيت الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھرکے وقت قم یونیورسٹیز کے بسیجی طلباء سے ملاقات میں قران کریم کی توھین کی مذمت کرتے ہوئے غرب کے اسلام سے ٹکراو کو تاریخی بتایا اور تاکید کی : جس دن سےاسلام ایا ھمیشہ اسلام دشمن عناصر اور سامراجیت نے اس کے خلاف موقف اپنا اور مغربی دنیا کی بھی کچھ ایسی ہی حالت زار ہے ۔

انہوں نے دینی تعلیمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلام کے دشمنوں کواسلام سے اشنائی لازمی جانتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کے عظیم رھنماء حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنی شجاعت وقوت اور تقریروں اور بیانات کے ذریعہ مغربی دنیا کے چہرے سے نقاب اٹھادی اور ان کی حقیقت کو برملا کردیا ۔

اس مرجع تقلید نے پوری دنیا میں بیداری کی لہر کو انقلاب اسلامی ایران کی مرھون منت بتاتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے ، دنیا کے ھر ائین و دین کے محرومین ومستضعفین میں بیداری پیدا ہوئی اور یہ اس بات نے مغربی سامراجیت کو دیوانکہ کررکھا ہے ۔

انہوں نے قران کریم کی بے حرمتی کے سلسلے میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جس طرح رھبر معظم نے فرمایا یہ حرکت ایک طویل سلسلہ وار اقدامات کا پیش خیمہ ہے ۔

اس مرجع تقلید نے کہا : اج اسلام کے دشمن ھر دن ایک نئے حربے کے ساتھ مسلمانوں کے مقدسات ککی توھین کے درپہ ہیں ایک دن انہوں نے سلمان رشدی جیسے حیوان صفت بظاھر مسلمان کو وسیلہ بنایا تو ایک روز مرسل اعظم پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف توھین امیز خاکہ تیار کیا اور فیلم بینائی اور ۹/۱۱ جیسے حوادث انہیں سب باتوں اور اسلام کےخلاف انجام دئے گئے اقدامات سے مرتبط ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے تمام وسائل کےساتھ دشمنان اسلام کی جانب سے اسلامی مقدسات کے ساتھ کی جانی والی اھانتوں سے مقابلہ کیا جائے کہا : ھمیں کوشش کرنی چاھئے کہ امت اسلامیہ میں اتحاد قائم کرسکیں کیوں اگر اس میں کامیاب ہوگئے تو دنیا اسلام کی بہت ساری مشکلات برطرف ہوجآئیں گی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے امریکا اور سامراجی دنیا کو اسلام ممالک کی جانب سے پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی ممالک صھیونیت کو تیل نہ بیچیں اور اس کے ساتھ اپنے تجارتی روابط توڑدیں اور ان کی چیزوں کی خریداری نہ کریں اور اگر اس سلسلے میں تمام امت اسلامیہ متحد ہوجائیں تو بہت بڑے بڑے کام انجام دئے جا سکتے ہیں اور اس بات کی طرف اسلامی معاشرے کی توجہ بہت ضروری ہے ۔

اس مرجع تقلید نے مزید کہا : قران کریم کے ساتھ کی جانے والی اھانت کو لیکرتمام مسلمانوں کا دل دکھا ہوا ہے ضروری ہے تمام امت اسلامیہ اس کے خلاف قیام کرے ۔
حوزه علمیه قم کے اس معروف استاد نے کہا : جو لوگ اس طرح اسلام کے خلاف تصور کرتےہیں اور انہوں نے قران کریم کے خلاف اس طرح کی جسارت کی ہے ان کا قتل واجب اور وہ مھدورالدم ہیں مگر یہ حکم حاکم شرع کے زیر نظر انجام پانا چاھئے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کرتے ہوئے کہ اس اھانت کےخلاف دنیا کے مسلمانوں کو سکوت نہی کرنا چاھئے کہا : ھمیں اتنی جلدی خاموشی نہی اختیار کرنے چاھئے بلکہ اسلام کے دشمنوں پہ یہ ظاھر ہونا چاھئے کہ انہیں اس توھین کا سخت مزہ چکھنا ہوگا ۔

انہوں نے عالمی معاشرے میں انقلاب اسلامی کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی کی پیروزی اور نظام اسلامی کی برپائی کے بعد اسلامی جمھوریہ ایران نے دنیا کو بیدار کردیا اسی بنیاد پر سامراجی دنیا نے مختلف بہانے سے کوشش کی کہ اس بیداری میں لگام لگا سکے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬