‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2013 - 16:57
News ID: 5292
فونت
رسا نیوزایجنسی - وینزوئلا کے نگراں صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک میں ہونے والی بدامنی میں امریکہ کا ہاتھ بتایا ہے۔


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وینزوئلا کے نگراں صدر نکولس مادورو نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی: ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والی بدامنی میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔


نکولس مادورو نے کہا : دارالحکومت کاراکاس میں امریکی سفارت خانہ وینزوئلا میں بدامنی کو ہوا دے رہا ہے اور یہ کہ ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد شروع ہونے والی بدامنی کا ذمہ دار امریکی سفارت خانہ ہے۔


انہوں نے کہا: کاراکاس میں واقع امریکی سفارت خانہ وینزوئلا کے شرپسندوں کی مالی مدد کرکے انہیں ملک میں بدامنی پھیلانے کی ترغیب دے رہا ہے۔

 واضح رہے کہ وینزوئلا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں نکولس مادورو کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ، ان کو پچاس اعشاریہ چھ فی صد ووٹ حاصل ہوئے ہیں ، اور ونیزوئلا میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد میں کم سے کم 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬