02 October 2010 - 14:32
News ID: 1886
فونت
سید حسن عاملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے اردبیل صوبہ میں قائد انقلاب کے نمائیدہ نے کہا : جو لوگ ۱۱ ستمبر کو ہوئے حادثہ کی تحقیق کے بجائے شور و غل کے ذریعہ اس کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو عوام کے سامنے اس کا جواب دینا ہوگا ۔
حجت ‌الاسلام و المسلمين سيد حسن عاملي

رسا نیوز ایجنسی کے اردبیل میں موجود رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ایران کے اردبیل صوبہ میں قائد انقلاب کے نمائیدہ حجت ‌الاسلام و المسلمین سید حسن عاملی نے خطبہ نماز جمعہ میں ایران کے صدر کی اقوام متحدہ کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : جابرانہ نظام نے گستاخی کو اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ اپنی اندھی میڈیہ کے جھوٹی تبلیغ کے ذریعہ نیویارک میں ایران کے صدر کی تقریر کو کم اھمیت دکھانے کی کوشش میں مشغول رہی ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ مغرب زمین کی میڈیہ حکومت اسلامی ایران کو نقصان چوٹ پہوچانے کی کوشش میں ہے کہا : جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر کی طرف سے ۱۱ ستمبر کے حادثہ کی تحقیق کی تجویز ایک اھم اور صحیح قدم ہے اور جو لوگ ۱۱ ستمبر کو ہوئے حادثہ کی تحقیق کے بجائے شور و غل کے ذریعہ اس کی حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو عوام کے سامنے اس کا جواب دینا ہوگا ۔

سید حسن عاملی نے امریکا کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر امریکا ۱۱ ستمبر کے حادثہ کی تحقیق سے خوف نہی کھا رہا ہے تو واقعی دستاویز کو سامنے لائے سب کے لئے عام کرے، اور ھم لوگ اپنی منطقی بات ھمیشہ کہتے رہینگے اور کبھی بھی کسی کے ظلم و ذلت کو برداشت نہی کرینگے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬