بنگلور کے امام جمعہ :
رسا نیوزایجنسی - جنوب ھندوستان شھربنگلور کے امام جمعہ ، مولوی ابراھیم نے اسرائیل وامریکا کو دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا ۔
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، عالمی یوم قدس وجمعہ الوداع میں ہونے والے عظیم اجتماع سے شھربنگلور کے امام جمعہ ، مولوی ابراھیم نے خطاب میں اسرائیل وامریکا کو دنیا کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا ۔
انہوں نے اس دن کی اھمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : اج کے دن کو حضرت امام خمینی (رہ) نے مظلوموں کی فریاد دنیا کے کانوں تک پہونچانے کا نام دیا ہے ۔
یہ عظیم اجتماع جو امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نارے سے گونج رہا تھا حجت الاسلام حبیب رضا نے مغربی دنیا کی دوطرفہ سیاست کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کے سارے مسلمانوں اورمسلم مملک کے حکمرانوں کو فلسطینوں کی فریاد رسی کی دعوت دی ۔
اسی سلسلہ کا ایک دوسرا عظیم اجتماع مهاتما گاندھی میدان میں ہوا جہاں مسلمانوں نے اسرائیل وامریکا کے پرچم کو نظر اتش کر کے اپنے نفرت کا اعلان کیا ۔
مولانا سرکار عابدی نے عالمی یوم قدس میں پاکستان میں ہونے والے بم دھماکے جو دسیوں بے گناھوں کی شھادت کا سبب بنا کی مذمت کرتے ہوئے کہا : دنیا کے تمام ازادی طلب انسانوں کو فلسطینوں کی ازادی کی بھرپور کوشش کرنی چاھئے ۔
شھربنگلور کی معروف شیعہ شخصیت اور وکیل عارف علی نے اس اجتماع میں اپنے بیان میں مغربی دنیا کی سامراجی پالیسوں پہ تنقید کرتے ہوئے طالبان اور القاعدہ کی سرگرمیوں کو دھشت گرد سرگرمیاں بیان کی ۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع جس میں کچھ ایرانی وکشمیری برادان بھی شریک تھے جلوس کے راستے میں راہگیروں کو عالمی روز قدس کی اھمیت کے سلسلے میں پمفلیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے