‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2013 - 16:56
News ID: 5188
فونت
ایرانی بحریہ کے کمانڈر:
رسا نیوزایجنسی - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے خلیج فارس میں امریکی مزاحمت کو منھ توڑ جواب دیئے جانے کی تاکید کی ۔
ايراني بحريہ کے کمانڈر


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر علی فدوی نے خلیج فارس میں امریکا کی جانب سے ایک گولی بھی فائر کئے جانے کی صورت میں امریکہ کی تباہی یقینی جانا  ۔


انہوں نے تاکید کی: امریکہ کو درپیش حالات کے پیش نظر اسکی پوری کوشش یہ ہے کہ خلیج فارس میں ایک گولی بھی نہ چلائی جائے ۔


انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن،سیاسی ،اجتماعی اور اقتصادی لحاظ سے آج کل بدترین حالات سے دوچار ہیں اور ایران کے خلاف انکی معاندانہ کوششیں ،اقتصادی پابندیوں اور تشہیراتی مہم تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔


 ایڈمیرل فدوی نے مزید کہا : امریکی حکام کو یقین ہےکہ یورپ اور امریکہ کی اقتصادی صورتحال نیز خطے میں اسلامی بیداری کے پیش نظر اگر خلیج فارس میں ایک گولی بھی چلائی گئی تو امریکہ تباہ ہوگا۔


 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران اور امریکہ کے درمیان راست مذاکرات کے بارے میں کہا: ایران اور امریکہ کا مقابلہ سیاسی ،اقتصادی اور سیکوریٹی کے مسائل پر نہیں بلکہ اصل معاملہ، حق اور باطل کا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬