08 April 2010 - 17:06
News ID: 1158
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے صدر امریکا کی طرف سے ایرانی عوام کو دی گئی دھمکی کو اس کی بیچارگی بتایا ہے اور وضاحت کی : وہ ملک اگر چہ ایران کو الٹیمیٹم دیتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے درد و نالہ کو بیان کرتا ہے ۔
آيت الله نوري همداني
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظہر کے وقت ثقافتی کارکنان سے ملاقات کے درمیان اپنی تقریر میں صدر امریکا اوباما کی طرف سے جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف غیر منطقی اور غیر حقیقی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس دھمکیوں کو جمہوریہ اسلامی ایران اور اس ملک کی قوم کے مقابلہ میں مغرب اور امریکا کی بیچارگی و مفلیسی جانا ہے ۔   

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ امریکا کا نعرہ اصل میں اس کا نالہ ہونے کی تاکید کی : اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سامراجی دنیا اور امریکا کی منفعت ختم ہوگئی ہے اس پہلے وہ ایران میں جو جی چاہتا تھا انجام دیتے تھے، اسی بنا پر جو طمانچہ و زخم اس نے اس انقلاب سے کھائی ہے اس کا بدلہ لینے کے لئے انقلاب کے خلاف مسلسل سازشیں بنانے میں لگا ہے ۔

انہوں نے کہا : دشمن اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدا ہی سے جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف سازشیں شروع کر دی تھیں اور ھمیشہ اس کوشش میں رہا ہے کہ انقلاب اسلامی کو کسی بھی طرح نقصان پہونچایا جائے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬